’’آج سے مفتی قوی کو مفتی نہ کہا جائے ‘‘ مفتی عبدالقوی خان کے نام سے’ مفتی ‘کا لفظ واپس لے لیا گیا

22  جنوری‬‮  2021

ملتان(آن لائن)معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ کی وجہ سے مختلف تنازعات کی زد میں رہنے والے مفتی عبدالقوی کو اہلخانہ نے گھر میں آئسولیٹ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق مفتی قوی کے ذاتی معالج حافظ عبدالکبیر نے کہا ہے کہ پوری کوشش ہے کہ مفتی قوی کو عوامی اجتماعات سے دور رکھیں، کیوں کہ مفتی قوی کی سوچ ان کے کنٹرول سے نکل چکی ہے، اسی لیے مفتی قوی کو گھر میں آئسولیٹ کیا گیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ مفتی قوی کے چچا عبدالواحد ندیم نے ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا خاندان عزت والا خاندان ہے جس نے ہزاروں لوگوں کو تعلیم دی لیکن مفتی قوی نے خاندان کو بہت نقصان پہنچایا، جس کی وجہ سے ہمارا خاندان غم میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج ہم مفتی قوی سے مفتی کا لفظ واپس لے رہے ہیں، کیوں کہ مفتی قوی نے ہمارے خاندان کا بہت نقصان کیا ہے، اس لیے آج سے مفتی قوی کو مفتی نہ کہا جائے۔دوسری طرف ٹک ٹاک اسٹارحریم شاہ نے اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے مفتی عبدالقوی کو تھپڑ مارنے والی ویڈیو باقاعدہ منصوبہ بندی سے بنائی تھی، تاہم مفتی عبدالقوی کو میں نے نہیں بلکہ میری کزن نے تھپڑ مارا تھا، مفتی عبدالقوی کو تھپڑ مارنے والی لڑکی عائشہ شاہ میری کزن ہے، عائشہ شاہ سافٹ ویئر انجینئر ہے اور مفتی عبدالقوی سے یہ ان کی پہلی ملاقات تھی تاہم عبدالقوی نے غلط بات کی اسلئے اس نے تھپڑ مارا۔حریم شاہ سے سوال کیا گیا کہ کیا آپ نے مارپیٹ کرنے اور ان کو ایکسپوز کرنے کے لیے بلایا تھا اور آپ نے مفتی عبدالقوی کو ٹارگٹ کیا؟ اس کے جواب میں حریم شاہ نے کہا کہ ہاں میں نے ٹارگٹ کیا کیوں کہ اس بار عبدالقوی میرا ٹارگٹ تھے، مگر یہ عمل ان کی والدہ کو پسند نہ آیا، اس کی وجہ سے میری والدہ نے مجھے ڈانٹا اور کہا کہ بس اب یہ رہتا تھا یہ بھی کرلیا۔‎

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…