جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

عظمیٰ بخاری نے تحریک انصاف کو ”پاکستان ٹھگ انسٹیٹیوٹ”قراردیدیا

datetime 21  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی )مسلم لیگ(ن)پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری نے تحریک انصاف کو ”پاکستان ٹھگ انسٹیٹیوٹ”قراردیتے ہوئے کہاکہ فردوس عاشق بھی انصاف لانڈری میں دھل کر پاک اور صاف ہو گئی ہیں،انصاف لانڈری

میں شمولیت سے قبل آپ پر بھی کرپشن کے الزامات تھے،پاکستان ٹھگ انسٹیٹیوٹ کے سربراہ کے اعتراف جرم کے بعد فارن فنڈنگ میں بچ نہیں سکتے،ویسے باجی آپ جہاں بھی جاتی ہیں،پارٹی کی تباہی ہو جاتی ہے۔عظمیٰ بخاری نے فردوس عاشق کے بیان پر ردعمل میں کہااگر عثمان بزدار کے اڑھائی سالہ دور میں ایک بھی کرپشن سکینڈل سامنے نہیں آیا توچینی اور گندم سکینڈلز کیا افلاطون کے دور میں آئے؟رنگ روڈ ٹو سکینڈل،جعلی شراب لائسنس سکینڈل کے تمغے بھی عثمان بزدار کو ہی ملے ہیں۔ فردوسی باجی جب تک آپ لوگوں لاڈلے ہیں آپ سیاہ کریں یا سفید کریں اور کوئی ادارہ نہیں پوچھے گا۔یہ سب انصاف لانڈری کی کرامات ہیں جو چینی،آٹا ،پیٹرول اور ادویات چوروں کو این آر او مل رہے ہیں۔فردوس باجی جتنی دوڑ لگاسکتی ہیں لگا لیں ”بکرے کی ماں کب تک خیر منائے گی”۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…