جمعہ‬‮ ، 25 جولائی‬‮ 2025 

کراچی میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے دیوالیہ ہونے کا خدشہ، کبھی نہ بننے والے منصوبے کے عوض کتنے ارب ادا کرنا ہوں گے؟

datetime 20  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)بلدیہ عظمی کراچی (کراچی میٹرو پولیٹن کارپوریشن)کے دیوالیہ ہونے کا خدشہ سامنے آیا ہے۔ دستاویزات کے مطابق بلدیہ عظمی کراچی کو کبھی نہ بننے والے منصوبے کے عوض 6 ارب 27 کروڑ روپے ادا کرنا ہوں گے۔دستاویزات کے مطابق سی ڈی جی کے نے ایلی ویٹڈ ایکسپریس وے کا معاہدہ 2006 میں کیا تھا،

معاہدہ ختم کرنے پر سندھ ہائی کورٹ نے ثالث کے ذریعے جرمانے کا تعین کیا تھا۔دستاویزات میں کہا گیا ہے کہ بلدیہ عظمی ملائیشین کمپنی کو منصوبے کی کل لاگت کا 10 فیصد دینے کی پابند قرار پائی ہے، جرمانہ ادا نہ کرنے پر ہر سال 12 فیصد سود بھی ادا کرنا ہوگا۔دستاویزات کے مطابق جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں بلدیہ عظمی کراچی کے اثاثوں کی نیلامی بھی کرنا پڑ سکتی ہے۔ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اثاثوں کے بغیر بلدیہ عظمی کراچی کو نہیں چلایا جا سکتا، اس ضمن میں حکومتِ سندھ کو مدد کے لیے خطوط لکھے ہیں۔دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات شازیہ مری نے کہاہے کہ عمران خان جانتے ہیں استعفیٰ اور ذلت چار قدم پر ہے، عمران خان خود فیصلہ کریں ذلت یا پھر استعفیٰ دینا ہے۔بدھ کو جاری اپنے ایک بیان میں شازیہ مری نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان تنگ گلی میں ہیں، آگے کنواں پیچھے کھائی ہے۔انہوں نے کہاکہ ڈھائی برس کا ہر معاشی ڈاکہ عمران خان کی ذات سے منسوب ہے، جلد شوگر مافیا بھی رنگ بدلے گی اور 40 چوروں کے نام کھل کر سامنے آئیں گے۔انہوں نے کہا کہ بکرے کی ماں اور سلائی مشین دونوں کا احتساب ہوگا، میٹرو پشاور پر کرپشن کرنے والے اے ٹی ایم پر نیب کب لب کشائی کرے گا۔شازیہ مری نے کہا کہ پی ٹی آئی دور کی کرپشن اور نیب کی خاموشی معنی خیز ہے، مالم جبہ اسکینڈل ہو یا ہیلی کاپٹر کیس نیب کے کان پر جوں نہیں رینگی۔انہوں نے کہاکہ وقت آگیا عمران اور ان کے حواریوں کا احتساب عوام خود کریں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…