لاہور( این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی نے پنجاب کے ضمنی انتخابات میںباضابطہ طو رپر مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کی حمایت کااعلان کر دیا ۔ پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ پارٹی قیادت کی ہدایت پر پیپلز پارٹی پنجاب نے ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ(ن)کے امیدواروں کی
حمایت کا اعلان کیا ہے ۔پیپلز پارٹی پنجاب میں دونوں سیٹوں این اے 75 اور پی پی 51 پر مسلم لیگ (ن) کی حمایت کرے گی۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)نے بھی سندھ کے اندر ضمنی انتخابات میں پیپلز پارٹی کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے اس کٹھ پتلی حکومت کا ہر قدم پر مقابلہ کیا جائے گا۔