پیر‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2025 

رکھوالے ہی عزتوں کے لٹیرے بن گئے، پولیس اہلکار نے گھر میں گھس کر بیٹے کے سامنے خاتون کی عزت لوٹ لی

datetime 20  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بہاولنگر (این این آئی)پنجاب کے ضلع بہاولنگر میں پولیس اہلکار نے گھر میں گھس کر خاتون کو بیٹے کے سامنے مبینہ آبرو ریزی کا نشانہ بنا ڈالا۔خاتون نے الزام عائد کیا کہ ملزم پولیس اہلکار پڑوسی ہے جو چھیڑ چھاڑ کرتا تھا جس پر اسے منع کیا تو اس نے گن پوائنٹ پر یہ افسوسناک کام کیا۔ خاتون کے مطابق پولیس اہلکار نے گھر میں

گھس کر بیٹے کے سامنے اس عمل کا نشانہ بنایا۔خاتون نے الزام لگایا کہ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا لیکن اسے گرفتار نہیں کیا اور وہ دندناتا پھر رہا ہے۔اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم عبوری ضمانت پر ہے، ڈی این اے رپورٹ آنے کے بعد مزید کارروائی ہوگی۔ پولیس کے مطابق میرٹ پرتفتیش کی جارہی ہے متاثرہ خاندان کو انصاف فراہم کیا جائے گا۔دوسری جانب وزیر اعلی پنجاب نے چند روز پہلے لبرٹی مارکیٹ گروانڈ کے واسا کے ٹیوب ویل میں قیام پذیر بے سہارا گھرانے کا نوٹس لیا تھا۔ ڈی سی لاہور مدثر ریاض ملک کو تمام تر معاملہ کی رپورٹ کی ہدایت کی تھی۔ رپورٹ کے بعد فیملی کی مالی مدد اور ان کے قیام کے لیے بندوبست کا فیصلہ کیا گیا۔ڈی سی لاہور مدثر ریاض ملک نے کھلونے فروخت کرنے والی بچی فاطمہ نور کی والدہ سلمی بی بی کو چیک دے دیا۔ ڈی سی لاہور مدثر ریاض ملک نے واسا ٹیوب ویل میں قیام پذیر فیملی کو وہاں جا کر ایک لاکھ روپے کا چیک دیا۔ سلمہ بی بی کا خاوند رکشہ ڈرائیور تھا۔ بیماری کے باعث اس نے کام کرنا چھوڑ دیا تھا۔ اس کی پانچ بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے۔یہ گھرانہ گھر نہ ہونے کی وجہ سے واسا کے لبرٹی ٹیوب ویل میں رہائش پذیر ہے۔ پورا گھرانہ کھلونے فروخت کرکے اور لنگر پر گزارہ کرتا ہے۔ پنجاب حکومت نے واسا کو ایک اضافی کمرہ اور باتھ روم بنانے کی ہدایت کی اور کھلونوں کی فروخت کے لیے بھی بندوبست کیا جائے گا۔ ڈی سی لاہور مدثر ریاض نے سلمہ بی بی کے بیٹے سمیع اللہ کوواسا میں ورک چارج پر نوکری کا لیٹر بھی دیا۔

موضوعات:



کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…