منگل‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2026 

طالب علم کے قتل میں ملوث ایف سی اہلکار کو سزائے موت سنا دی گئی

datetime 20  جنوری‬‮  2021 |

کیچ(این این آئی)تربت کے علاقے آبسر میں ایف سی اہلکاروں کے ہاتھوں گولیوں کانشانہ بننے والے ایف سی اہلکار کو جرم ثابت ہونے پر ملزم کو سیشن جج تربت کی عدالت نے دفعہ 302 ت پ کے تحت سزائے موت کا حکم سنادیا ہے یادرہے کہ حیات بلوچ کے واقعے کے بعد بلوچستان سمیت مختلف علاقوں میں عوام کی جانب شدید ردعمل

آیاحیات بلوچ کراچی یونیورسٹی کے طالبعلم تھے جنہیں والدین کے سامنے گولیوں سے نشانہ بنایاگیا۔دوسری جانب اسلام آباد ہائی کورٹ نے قبائلی علاقوں میں انٹرنیٹ کی بحالی کا معاملہ وفاقی کابینہ کے سامنے رکھنے کا حکم دیدیاجبکہ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا ہے کہ ریاست کی زمہ داری ہے کہ شہریوں کے بنیادی حقوق کا خیال رکھے، انٹرنیٹ کی سہولت شہریوں کا بنیادی حقوق ہے۔بد ھ کو قبائلی علاقوں میں انٹرنیٹ سروس بحال کرنے سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے معاملہ وفاقی کابینہ کے سامنے رکھنے کا حکم دے دیا۔عدالت کاپی ٹی اے وکیل سے مکالمہ کے دوران کہنا تھا کہ نوجوان بچوں کو کیوں روک رہے ہیں سہولت ان کو دستیاب کریں۔وکیل پی ٹی اے منور اقبال دوگل نے کہا کہ وزارت داخلہ کو لکھا ہے کہ یہ سہولت دینے کے لیے تیار ہیں۔ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا کہ وزارت داخلہ نے جواب میں لکھا تھا کہ سیکورٹی کی وجہ سے ابھی یہ سہولت نہیں دے رہے۔چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہاکہ بنیادی حقوق کا معاملہ ہے اس لیے وفاقی کابینہ کو بھیج دیتے ہیں۔عدالت نے کہا کہ پہلے بھی آپ کو سمجھایا تھا کہ اس معاملے میں صوبے بھی شامل ہیں۔چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ اس کورٹ کے پاس کوئی پیمانہ نہیں کہ سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لے۔وکیل عبد الرحیم ایڈووکیٹ نے

کہا کہ اتنے عرصے سے درخواست زیر التوا ہے ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔ وکیل عبد الرحیم ایڈووکیٹ نے کہا کہ اگر وفاقی کابینہ کو بھیجنا ہے تو اس میں ٹائم فریم دے دیا جائے۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ ریاست کی زمہ داری ہے کہ شہریوں کے بنیادی حقوق کا خیال رکھے،اس عدالت نے پہلے ہی ڈیکلیئر کیا ہے کہ انٹرنیٹ کی سہولت شہریوں کا بنیادی حقوق ہے۔چیف جسٹس نے کہا کہ اس میں صوبائی حکومت کا موقف ہے کہ سیکیورٹی معاملہ ہے۔عدالت نے رپورٹ طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 22 فروری تک ملتوی کر دی۔



کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…