کراچی(این این آئی) بین الاقوامی تنظیم امپیکٹ ہال مارکس نے ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی کی والدہ بلقیس ایدھی کو دہائی کی 20 بہترین شخصیات میں شامل کرلیاہے۔انسان دوست بلقین ایدھی کو دہائی کی بہترین شخصیات کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔ایدھی فاؤنڈیشن پاکستان اور سارک کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق عالمی سطح پر ایک آن لائن رائے شماری دہائی کی بہترین شخصیات کروائی گئی جس میں ووٹ کاسٹ کیے جارہے ہیں۔دنیا بھر سے لوگ اس شخص کے انسان دوستی کے کارناموں
کی بنیاد پر ووٹ دے رہے ہیں۔بلقیس ایدھی عبد الستار ایدھی کی اہلیہ، ایک نرس اور پاکستان میں سب سے زیادہ فعال مخیر حضرات میں سے ایک ہیں۔ ان کی عرفیت مادر پاکستان ہے۔بلقیس ایدھی 1947 میں کراچی میں پیدا ہوئیں۔ وہ بلقیس ایدھی فاؤنڈیشن کی سربراہ ہیں اور اپنے شوہر کے ساتھ انہوں نے خدمات عامہ کے لیے 1986 رومن میگسیسی اعزاز حاصل کیا۔حکومت پاکستان نے انہیں ہلال امتیاز سے نوازا ہے۔ بھارتی لڑکی گیتا کی دیکھ بھال کرنے پر بھارت نے انہیں مدر ٹریسا ایوارڈ 2015 سے نوازا ہے۔