ہفتہ‬‮ ، 06 دسمبر‬‮ 2025 

قانون اندھا ہوتا ہے جھوٹے مقدمے میں 7 سال تک جیل کاٹنے والی 80 سالہ خاتون بیگناہ ثابت

datetime 20  جنوری‬‮  2021 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)جھوٹے مقدمے میں 7 سال تک جیل میں رہنے والی 80 سالہ خاتون بے گناہ ثابت ہوگئی ۔ 7 سال بعد ناکافی ثبوتوں کی بنا پر خاتون کو بردی کردیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق ایک بیگناہ 80سالہ گھریلو ملازمہ نے بغیر

کوئی جرم کیے7 سال قید کی سزا کاٹ لی، عدالت نے رہائی سے چند روز قبل انہیں مقدمے میں ناکافی ثبوتوں کی بنا پر الزام سے بری کردیا۔کوئٹہ کی رہائشی ضعیف خاتون سکینہ رمضان ایک گھریلو ملازمہ تھیں ان کا قصور صرف اتنا تھا کہ وہ اپنے مالک کے کہنے پر اس کا دیا ہوا الیکٹرانک کا سامان لے کر2014میں کراچی آئیں۔ ایئر پورٹ پر کسٹم حکام نے دوران چیکنگ ان کے سامان سے40 کلو گرام چرس برآمد کی تھی، جس کی پاداش میں انسداد منشیات عدالت سے انہیں عمر قید اور دس لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی تھی۔لیکن سات سال بعد ناکافی شواہد کی بنیاد پر انہیں رہا کیا جارہا ہے اس جرم میں جو انہوں نے کیا ہی نہیں تھا،سوشل میڈیا پر یہ خبر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے ، صارفین نے اس خاتون کیساتھ ہمدردی کا اظہار کیا اور ملک کے نظام عدل پر سوالات اٹھائے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



چیف آف ڈیفنس فورسز


یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…