اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کی جانب سے سعودی عرب میں اپنا سفیر تبدیل کرکے لیفٹیننٹ جنرل(ر) بلال اکبر کو نیا سفیر مقرر کیا گیاہے۔ اس سے پہلے وہاں پر راجہ علی اعجاز دو سال تک خدمات سرانجام دیتے رہے ہیں۔ میڈیا
رپورٹس کے مطابق اب سعودی عرب اور پاکستان دونوں کے سفیروں کا پس منظر فوج سے ہے، پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید ال مالکی کا تعلق سعودی نیوی سے ہے۔سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ سفرا کا تقرر دونوں ممالک کے مابین مضبوط تعلقات کا مظہر ہے، اب سفارتکاری کے علاوہ دونوں ممالک کے درمیان معاشی، فوجی اور سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے۔پاکستانی فوج کے سابق سربراہ جنرل (ر) راحیل شریف 2017 سے فوجی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ یاد رہے کہ اس سے قبل بلال اکبر چیئرمین پاکستان آرڈیننس فیکٹریز بورڈ ، کور کمانڈر راولپنڈی بھی رہ چکے ہیں۔سعودی عرب میں پاکستانیوں کی بہت بڑی تعداد روزگار کے سلسلے میں مقیم ہے ، پاکستانیوں کی جانب سے لیفٹیننٹ جنرل(ر) بلال اکبرکی سعودی عرب میں بطور سفیر تعیناتی کا خیر مقدم کیا گیا ہے ۔