ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

تمام محکموں کے کنٹریکٹ ملازمین کو ریگولر کرنے کا فیصلہ

datetime 19  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے پر پنجاب سول سرونٹ رول 17 اے کے تحت بھرتی کیے گئے تمام محکموں کے کنٹریکٹ ملازمین کو ریگولر کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا، وزیر اعلی کی ہدایات اور کابینہ فیصلہ کی روشنی میں ملازمین کو ریگولر کرنے کے حوالے سے محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے تمام انتظامی سیکرٹریز کو

مراسلے کی صورت میں آگاہ کر دیا۔لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے اور وزیر اعلی پنجاب کی ہدایات پر محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن نے مراسلہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ کے فیصلہ پر وزیر اعلی پنجاب کو سمری بھیجی گئی جس میں کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے کے حوالے سے مراسلہ جاری کرنے کی منظوری طلب کی گئی، وزیر اعلی کی ہدایات پر سمری منظوری کے لیے صوبائی کابینہ کے اجلاس میں پیش کی گئی،صوبائی کابینہ نے لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کروانے کے لیے کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے کے حوالے سے سرکلر جاری کرنے کے احکامات دئیے،احکامات کی روشی میں ایس اینڈ جی اے ڈی نے تمام انتظامی سیکرٹریز کو کنٹریکٹ ملازمین کو فوری مستقل کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔دوسری جانب صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکی ذاتی کاوش پر پنجاب کے تمام 44نرسنگ سکولوں کو نرسنگ کالجز بنادیاگیاہے۔اب تمام نرسوں کو ڈپلومہ کی جگہ ڈگریاں جاری کی جائیں گی۔پاکستان نرسنگ کونسل نے انسپیکشن کے بعد تمام44نرسنگ سکولوں کو نرسنگ کالجز میں منتقلی کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہاکہ اب نرسز ماسٹرزاور پی ایچ ڈی کرسکیں گی۔تاریخ میں پہلے کسی حکومت نے نرسز

کی حالت بہتر کرنے کااقدام نہیں اٹھایا۔وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلی پنجاب سردارعثمان بزدارکے ویژن کے مطابق تمام 44نرسنگ سکولوں کو نرسنگ کالجز بنادیاگیاہے۔ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ تاریخ میں پہلی بار500میل نرسز کو بھرتی کیاگیاہے۔شاہدرہ نرسنگ کالج کو میل نرسنزکی تربیت کیلئے مختص کردیاگیاہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…