بدھ‬‮ ، 23 جولائی‬‮ 2025 

اوپن یونیورسٹی نے طلبہ کو داخلہ فیس آن لائن جمع کرانے  کی سہولت فراہم کردی،آسان طریقہ کار بھی بتا دیا گیا

datetime 19  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر بہار 2021ء کے پہلے مرحلے میں پیش کئے گئے تعلیمی پروگرامز کے پراسپیکٹس اور داخلہ فارم آن لائن فراہم کردئیے ہیں  میٹرک/ ایف اے اے ٹی ٹی سی  سرٹیفیکیٹ اور اوپن ٹیک کورسسز میں داخلوں کے خواہشمند افراد کو یونیورسٹی ویب سائٹ پر دستیاب داخلہ فارم آن لائن بھر کر کاپی پرنٹ کرکے اور مطلوبہ دستاویزات /اسناد کی

تصدیق شدہ کاپیاں منسلک کرکے الائیڈ بینک  یونائیٹڈ بینک  فرسٹ ویمن بینک اور ایم سی بی بینک کی کسی بھی برانچ میںفیس جمع کروانے کے لئے صرف چالان فارم پیش کرنا ہوگا۔چالان پُر کرتے وقت طلبہ کواپنا پروگرام کوڈ ٹِک کرنا ہوگا۔یاد رہے کہ فیس جمع کروانے کے 48۔گھنٹوں کے اندر طلبہ نے یونیورسٹی کو فارم اِس طریقے سے بھجوانا ہے۔بنک کے واپس کردہ چالان)سٹوڈنٹ کاپی(کے ساتھ ایڈریس لیبل لگا ہوا ہے اِسے چالان سے الگ کرلیں۔چالان کی “یونیورسٹی کاپی” کو اپنے مکمل شدہ داخلہ فار م کے ساتھ لف کریںاور کسی لفافے میں ڈال کر چالان فارم سے جدا کیا ہواایڈرس لیبل اِس پر چسپاں کردیں۔یہ لفافہ اپنے قریبی پوسٹ آفس میں جاکر رجسٹری کروائیںاور رسید حاصل کریں۔واضح رہے کہ داخلے کے امیدواروں کو رجسٹری کے پیسے پوسٹ آفس کو نہیں دینے  یہ پیسے پہلے ہی یونیورسٹی پوسٹ آفس کو دے چکی ہے۔علاوہ ازیں طلبہ کو جاز کیش  ایزی پیسہ اور یو پیسہ کی موبائیل ایپUSSD#786*سٹرلنگ/ریٹیلر ایجنٹ/فرنچائز اور موبی لنک  ٹیلی نار  یو بینک کی برانچز کے ذریعے بھی داخلہ فیس جمع کرانے کی سہولت فراہم کر دی گئی ہے۔اِس سہولت میں طلبہ کو  بہترین ڈیٹا بنڈل فراہم کیا جائے گا  انہیں اضافی فیس ادا نہیں کرنی ہوگی  مزید تفصیلات کے لئے طلبہ یونیورسٹی کے قریب ترین علاقائی دفتر سے رابطہ کرسکتے ہیں ۔واضح رہے کہ پی ایچ ڈی  ایم فل  ایم ایس/ایم ایس)آنرز( بی ایس)فیس ٹو فیس( میرٹ بیسڈ پروگرامز ہیں  نئے طلبہ مجوزہ طریقہ کار کے مطابق داخلہ فارم مکمل کرکے متعلقہ شعبہ جات کو 15۔فروری تک ارسال کریں گے جبکہ اِن پروگرامز کے جاری طلبہ اگلے سمسٹر کی فیس 26۔فروری تک جمع کراسکیں گے۔ وائس چانسلر  پروفیسر ڈاکٹرضیاء القیوم کی خصوصی ہدایت پر داخلوں کے خواہشمند افراد کو رہائش گاہوں کے قریب ترین مقامات پر مستفید کرنے کے لئے ملک بھر میں یونین کونسل سطح پر’پراسپیکٹس سیل پوائنٹس’ بھی قائم کردئیے گئے ہیں۔ ملک کے کسی بھی کونے میں رہائش پذیر داخلے کے خواہشمند افراد اپنے قریب ترین پوائنٹ سے داخلہ فارم حاصل کرسکتے ہیں۔ان مراکز کے ایڈریسسز یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.aiou.edu.pk پر موجود  “پراسپیکٹس سیل پوائنٹس”لنک سے چیک کئے جاسکتے ہیں۔ داخلہ فارم اسلام آباد میں یونیورسٹی کے مین کیمپس  ملک کے مختلف شہروں میں قائم یونیورسٹی کے 54۔ علاقائی دفاتر اور 100۔سے زائد رابطہ دفاتر سے بھی حاصل کئے جاسکتے ہیں۔داخلوں کے خواہشمند امیدواروں کو پروگرامز کی اہلیت  تعلیمی طریقہ کار اور دیگر تفصیلات جاننے کے لئے متعلقہ پراسپیکٹس ملاحظہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔#/s#

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ دن دور نہیں


پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…