اتوار‬‮ ، 19 اکتوبر‬‮ 2025 

’’یہ بازو میرے آزمائے ہوئے ہیں‘‘ مولانا فضل الرحمن کا شیخ رشید کو چیلنج، ہر رکاوٹ کواکھاڑ پھینکنے کا اعلان

datetime 19  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /آئن لائن )پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان نے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کو چیلنج دیدیا ۔تفصیلات کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہمیں اپنی طاقت کا بخوبی اندازہ ہے ، راستے میں آنے والی ہر رکاوٹ کا اکھاڑ پھینکیں گے ۔ یہ بازو میرے آزمائے ہوئے ہیں ۔ پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ گزشتہ چھ سال سے

فارن فنڈنگ کیس التوا کا شکار ہے جس کے خلاف الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج کریں گے۔اپنی رہائش گاہ پر پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے مشاورتی اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ حکومت کے خلاف فارن فنڈنگ کیس چھ سال سے التوا کا شکار ہے، حکومت درخواستیں دے کراس کیس میں تاخیرکر رہی ہے جس کے خلاف الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج کریں گے۔دوسری جانب الیکشن کمیشن کے باہر ہی ڈی ایم کے احتجاج کے پیش نظر حالات کو مانیٹر کرنے کے لیے وزارت داخلہ میں مانیٹرنگ سیل قائم کیا گیا ،وزیر داخلہ اور سیکرٹری داخلہ تمام تر صورت حال کا خود جائزہ لیتے رہے،منگل کو وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے سیکرٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکھر کے ہمراہ مانیٹرنگ سیل کا فوری دورہ کیا اور جائزہ لینے کے ساتھ ضروری ہدایات بھی دیں،وزیر داخلہ نے کہا کہ اسلام آباد کے داخلی و خارجی راستوں پر کیمروں کی مدد سے زیرک جائزہ لیا جائے اور شر پسند عناصر پر نظر رکھی جائے،کوئیک ریسپانس فورس کو بھی سٹینڈ بائی کر دیا گیا،نادرا اور آئی ٹی کی ماہر ٹیموں کو بھی وزارت داخلہ بلوا لیا گیا،شیخ رشید احمد نے کہا کہ پہلی بار کسی روک ٹوک کے بغیر احتجاج کی اجازت دی گئی ہے،امید ہے پی ڈی ایم بھی پر امن احتجاج کرے گی۔دریں اثناوفاقی وزیر اطلاعات و سینیٹر شبلی فراز شبلی فراز نے کہا ہے کہ حکومت نے احتجاج کی راہ میں کوئی رکاوٹ حائل نہیں کی، اسلام آباد کی شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی عمران خان کی جمہوریت پسندی کا ثبوت ہے۔ ایک ٹویٹر پیغام میں انہوں نے کہا کہ قوم نہیں بھولی جب (ن) لیگی حکومت نے تحریک انصاف کے کارکنوں کو پر امن احتجاج کرنے پر نشانہ بنایا تھا، قوم سانحہ ماڈل ٹاؤن بھی کبھی بھلا نہیں سکتی۔ علاوہ ازیں وزیر مو اصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ قوم آج چور مچائے شور کا عملی مظاہرہ دیکھ رہی ہے، نون لیگ اور پیپلزپارٹی نے فارن فنڈنگ کی رسیدیں نہیں دکھائیں۔ اپنے ایک بیان میں مراد سعید کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن سے این آر او مانگنے کیلئے ڈرامہ ہو رہا ہے۔ وفاقی وزیر مراد سعید نے پی ڈی ایم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ زرداری اور شریف خاندان نے اپنی جماعتوں کو بھی اپنے دھندے کے لئے استعمال کیا، پارٹیز کو فرنٹ کمپنی بنایا جہاں کرپشن کک بیکس کا پیسہ آتا تھا، الیکشن کمیشن نے 6 ہفتے کا وقت دیا لیکن وہ ڈیڈ لائن بھی گزر گئی۔



کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…