حکومت نے قبضہ مافیا اوران کے سرپرستوں کا جڑ سے خاتمہ کرنے کے لیے پولیس کو فری ہینڈ دیدیا

18  جنوری‬‮  2021

لاہور( این این آئی) پنجاب حکومت نے بااثر قبضہ مافیا اوران کے سرپرستوں کا جڑ سے خاتمہ کرنے کے لیے پولیس کو فری ہینڈ دیدیا ،پولیس نے ایل ڈی اے ، ریونیو ، ایف بی آر سمیت مختلف اداروں سے ملزمان کا ریکارڈ مانگ لیا ۔ بتایا گیاہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے حالیہ دورہ لاہور میں قبضہ گروپوں اور غنڈہ عناصر کے مکمل

خاتمہ کی ہدایات کی تھیں۔لاہور پولیس گزشتہ پانچ روز سے انٹیلی جنس بیس کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے ۔بتایا گیا ہے کہ اداروں سے موصول ہونے والے ڈیٹا کو کیس تیار کر کے نیب کو بھجوائے جائیں گے۔ پولیس نے لاہور میں 238ایسے قبضہ مافیا اور غنڈہ عناصر کی لسٹ مرتب کی ہے جن کے اثاثوں ، گاڑیوں اور اسلحہ کی تفصیلات بھی ضلعی انتظامیہ سے لی جا رہی ہے۔دوسری طرف صدرپیس فار لائف ویلفیئر فائونڈیشن میاں عامر رزاق نے کہا ہے کہ سی سی پی او کا جرائم پیشہ افراد کیخلا ف کریک ڈائون احسن اقدام ہے،عوام کی جان ومال کا تحفظ پو لیس کی او لین ذمہ داری ہے جسے بہتر انداز میں پو لیس نبھا رہی ہے،شہرسے جرائم کے خا تمے کیلئے ہم سب کو پو لیس کا دستوبازوں بننا چاہیے۔ اپنے بیان میں انہو ں نے کہاکہ سی سی پی اور لاہور کی قیاد ت میں پو لیس جرائم پیشہ افراد کیخلا ف بہتر ین کارکردئی کا مظاہرہ کررہی ہے ، محکمہ پو لیس کی انتھک کو ششو ں سے شہر لاہو ر میں کرائم اورجرائم میں نمایا ں کمی آ چکی ہے پو لیس جتنی بھی محنت کر لیں جب تک عوام پو لیس کا سا تھ نہیں دیتی تب تک پو لیس کی کارکرد گی میں بہتر ی نہیں آ سکتی، شہری جرائم پیشہ افراد کی سر کو بب اور قبضہ ما فیا کیخلا ف پو لیس کے د ستوبازوں بنیں اور پو لیس کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…