اسلام آباد پولیس نے پوسٹیں ختم کرنے کے بعد سکیورٹی کا سمارٹ طریقہ متعارف کرا دیا

18  جنوری‬‮  2021

اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد پولیس نے وفاقی دارالحکومت سے چیک پوسٹیں ختم کرنے کے بعد سیکیورٹی کا اسمارٹ طریقہ طریقہ متعارف کروا دیا۔اسلام پولیس کے آفیشل ٹوئٹر اکائونٹ سے اس حوالے سے ایک ویڈیو بھی جاری کی گئی جس میں سیکیورٹی کے اس جدید طریقہ کار”اسمارٹ اسٹاپ اینڈ سرچ”کے بارے میں بتایا گیا ہے۔ایس پی اسلام آباد پولیس محمد عمر خان نے

اس حوالے سے کہا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں کرائم کنٹرول کے لیے ایک نئی اسٹریٹجی شروع کی ہے جس میں ہر زون میں ایک اسٹاپ اینڈ سرچ سرپرائز پوائنٹ ہوتا ہے، ہر دو گھنٹے بعد پولیس اہلکار اپنی پوزیشن تبدیل کرتے ہیں اور نئی جگہ پر جاتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ اسلام آباد کی جتنی بھی بڑی سڑکیں ہیں وہاں کرائم کو کنٹرول کرنے کے لیے چیکنگ کی جاتی ہے، ساتھ ساتھ عوام کی عزت و وقار کو یقین بنانے کے لیے اور ان کے تحفظ کے لیے ہم نے اس چیکنگ سسٹم کو اس طرح ڈیزائن کیا ہے کہ اس میں 5 مرد کانسٹیبلز کے ساتھ ایک لیڈی کانسٹیبل ہوتی ہے جو چیکنگ کر رہی ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد پولیس کی اسمارٹ کار بھی چیکنگ کے دوران اس علاقے میں موجود ہوتی ہے جو ہر چیز کو لائیو دیکھ رہی ہوتی ہے اور وہ فیڈ سیف سٹی کمانڈ سینٹر سے بھی مانیٹر ہو رہا ہوتی ہے، ساتھ ساتھ ہمارے آفیسرز جن کے پاس ہینڈ سیٹ ہیں وہ بھی اس کو مانیٹر کر سکتے ہیں۔ایس پی اسلام آباد پولیس نے کہا کہ ہم چیکنگ کے ساتھ ساتھ اس چیز کو یقینی بناتے ہیں کہ عوام کو کم سے کم مشکل کا سامنا ہو اور پولیس اہلکاروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ چیکنگ اس طرح سے کرنی ہے کہ ٹریفک کی روانی متاثر نہ ہو اور ایسی گاڑیاں جن میں فیملیز ہیں ان کا خاص خیال رکھا جائے۔



کالم



ضد کے شکار عمران خان


’’ہمارا خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے میں…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…