بدھ‬‮ ، 21 جنوری‬‮ 2026 

پاکستان اور ترکی دو ملک، ایک قوم ہیں،سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان کا خصوصی پیغام

datetime 17  جنوری‬‮  2021 |

اسلام آباد (این این آئی)سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے کہا ہے کہ پاکستان اور ترکی دو ملک، ایک قوم ہیں، دونوں ممالک کی فقط ثقافت اور ایمان ہی مشترک نہیں ہے بلکہ ان کے مفادات اور چیلینجز بھی ایک ہیں۔ان خیالات کا اظہار سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے ترکی کی ایسوسی ایشن آف

جسٹس ڈیفنڈرز اینڈ اسٹریٹیجک سٹیڈیز (ASSAM) سنٹر کے بورڈ کے اراکین سے خطاب کے دوران کیا۔ائیر چیف نے کہا کہ پاکستان قبرص اور دیگر علاقائی معاملات میں ترکی کی مکمل حمایت کرنے کے ساتھ ساتھ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بھی اپنے ترک بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے۔سربراہ پاک فضائیہ نے آزربائیجان کے وہ علاقے جو تیس سال سے زائد کا عرصہ گزرنے کے باوجود آرمینیا کے زیرِ تسلط تھے، کی آزادی کیلیے ترک حمایت کی تعریف کی۔ جنوبی ایشیا کی علاقائی صورتحال پر بات کرتے ہوئے ائیر چیف نے کہا کہ بھارت واضح طور پر پاکستان کی قیام امن کی کوششوں کو مسلسل نظر انداز کرتا رہا ہے اور دہشتگردی کی کاروائیوں کے ذریعے پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کے لئے افغانستان میں اپنی پراکسیز کی معاونت جاری رکھے ہوئے ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیر کی بگڑتی ہوئی صورت حال اور کشمیریوں کی حالت زار عالمی برادری کے لئے ایک بڑا سوالیہ نشان ہے کیونکہ بدقسمتی سے مالی مفادات کو اخلاقی اقدار پر فوقیت دی جا رہی ہے۔ انہوں نے مختلف بین الاقوامی فورمز پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے اور اس کے حق میں بیان دینے پر ترک صدر، وزیر خارجہ اور اسپیکر پارلیمنٹ کا شکریہ ادا کیا۔پاکستان اور ترکی کے مابین دفاعی تعلقات پر اظہار خیال کرتے ہوئے ائیر چیف نے دونوں

ممالک کی دفاعی صنعتوں کے بڑھتے ہوئے دوطرفہ تعلقات اور باہمی تعاون کو مثالی قرار دیا۔انہوں نے اس امر کی نشاندہی کی کہ عسکری تعاون کو معاشی تعاون کے ذریعے فروغ دیا جانا چاہئے، مشترکہ منصوبے، مشقیں، پیداوار، تربیت اور ٹیکنالوجی کی شعبوں میں باہمی تعاون دونوں ممالک کے مابین تعاون کو اجاگر کرنے کے بہترین ذرائع ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تہران میں کیا دیکھا


ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…