بدھ‬‮ ، 05 فروری‬‮ 2025 

پیپلز پارٹی نے این آر او کیلئے مارک سیگل کوکتنے لاکھ ڈالرز دیے؟ تہلکہ خیز دعویٰ

datetime 17  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد(این این آئی)وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے ریلویز میاں فرخ حبیب نے کہا ہے کہ (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی کس منہ سے الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج کرنے جارہی ہیں۔دونوں جماعتوں نے چار سال سے سکرونٹی کمیٹی کو اپنے کھاتوں میں آنے والے اربوں روپے کی رسیدیں جمع نہیں کروائیں۔پانچ نومبر کو ڈیڈ لائن بھی گزر گئی اور یہ انکی چوری اور پھر اوپر سے سینہ زوری۔

انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو الیکشن کمیشن کو دھمکیاں دینے کی بجائے اپنی جماعت کی فارن فنڈنگ کے حوالے سے جواب دیں۔ پی ٹی آئی کے رہنما فرخ حبیب نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں نے فنڈنگ سے متعلق الیکشن کمیشن میں تفصیلات جمع نہیں کرائیں۔وفاقی پارلیمانی سیکریٹری برائے ریلوے فرخ حبیب نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے این آر او کے لیے مارک سیگل اینڈ ایسوسی ایٹس کو 60 لاکھ ڈالرز کی ادائیگی کی ہے۔جب سیاست اہلیت کی بجائے وراثت کی بنیاد پر ملے تو یہی حال ہوتا ہے جو پی ڈی ایم کا ہے۔ پی ڈی ایم کی تحریک دم توڑ چکی ہے، ذاتی مفادات اور کرپشن کو بچانے کی تحریک اب چوراہوں کے جلسوں تک محدود ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ براڈ شیٹ معاملے پر وزیراعظم نے کمیٹی قائم کر دی ہے اور جلدہی کئی اور چہرے سامنے آجائیں گے۔ اپوزیشن کی لوٹ مار نے سب سے زیادہ ملک کو نقصان پہنچایا، نوازشریف لندن بیٹھ کر ملک کے قومی اداروں کے خلاف مسلسل حملہ آور ہیں، شہبازشریف کو عدالت میں پیشی کے موقع پر ڈھٹائی سے جھوٹ بولنے پر شرم آنی چاہئے، نوازشریف، شہبازشریف اور آصف زرداری ملک کے سب سے بڑے چور اور لٹیرے ہیں، اب ان کی نسلیں ملک کو لوٹنے کے لئے سامنے آگئی ہیں۔انہوں نے کہاکہ مریم صفدر کو پی ٹی آئی کی حکومت پر تنقید کرنے سے پہلے شرم آنی چاہئے کیونکہ ملک پر ان کے والد اور ان کے خاندان نے کئی دہائیوں تک حکومت کی اور ملک کودونوں ہاتھوں سے لوٹا، مریم صفدر کا والد اور ان کا خاندان سب سے بڑا کرپٹ اور بددیانت ہے، پانامہ اور براڈ شیٹ سے شریف خاندان کی کرپشن کی داستانیں پوری دنیا میں عیاں ہوچکی ہیں، مریم صفدر جھوٹ بول کر قوم کوگمراہ نہیں کرسکتیں۔انہوں نے کہا کہ 31جنوری بھی گزر جائے گی اور اپوزیشن 2023ء تک ایسے ہی ہلکان ہوتی رہے گی۔ وزیر اعظم عمران خان پر عزم ہیں کہ یہ جو مرضی کرلیں احتساب کے شکنجے کی گرفت نرم نہیں ہو گی اور حکومت احتساب کرنے والے اداروں کی راہ میں کوئی رکاوٹ یا ان پر کوئی دباؤ نہیں ڈالے گی۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اورپیپلز پارٹی کی سیاست اس نہج پر پہنچ گئی ہے کہ مولانا فضل الرحمان ان کی قیادت کر رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



رانگ ٹرن


رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…