جمعرات‬‮ ، 06 مارچ‬‮ 2025 

آئی ایم ایف کا شدید دباؤ، بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی سمری تیار

datetime 17  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) پاور ڈویژن نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی سمری تیار کر لی۔ ذرائع کے مطابق سمری میں بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 2 روپے فی یونٹ اضافے کی سفارش کی گئی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق گردشی قرض ختم کرنے کیلئے آئی ایم ایف نے بجلی چوری کا تمام بوجھ صارفین کو منتقل کرنے کا کہا تھا،حکومت گزشتہ

تین سالوں میں سرکاری تقسیم کار کمپنیوں کی چوری روکنے میں ناکام رہی،سمری منظوری کیلئے اقتصادی رابطہ کمیٹی کو بھیجی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق قیمتوں میں اضافے کی منظوری کابینہ سے بھی لی جائے گی، نیپرا نے ٹیرف میں 3 روپے 34 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے رکھی ہے،منظوری کے بعد بجلی کی اوسط فی یونٹ قیمت 13.35 سے بڑھ کر 15.35 روپے ہو جائے گی۔دوسری جانب اسلام آباد اور راولپنڈی کے بعض علاقوں میں اگلے دو دن بجلی بند رہے گی۔ این ٹی ڈی سی کے مطابق 18 اور 19،جنوری کو آئیسکو ریجن کے بیشتر علاقوں میں بجلی بند رہے گی،راولپنڈی،اسلام آباد سمیت پوٹھوہار ریجن میں بجلی بندش اینول مینٹیننس کے تحت ہوگی۔ این ٹی ڈی سی کے مطابق روات 500کے وی گرڈ اسٹیشن کی 132کے وی ٹرانسمشن لائینز پر کام ہو گا،2روز کیلئے بجلی بندش صبح 9 سے شام 5 بجے تک ہوگی،چکوال،چکری،روات،اڈیالہ،گوجر خان میں اینول مینٹیننس کے لئے بجلی بند رہے گی،تلہ گنگ،دندہ شاہ بلاول،لکڑمار،جھنڈ کے علاقے بجلی سے محروم رہیں گے،دینہ اور گردونواح کے فیڈرز پر بھی مکمل بندش ہو گی،روات 500 کے وی گرڈ اسٹیشن کی مینٹیننس بجلی کہ بہتر فراہمی جاری رکھنے کیلئے کی جائے گی۔

موضوعات:



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…