اسلام آباد (این این آئی)سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کنوردلشاد نے کہا ہے کہ فارن فنڈنگ کیس میں وزیر اعظم عمران خان کو صحیح بریف نہیں کیا جارہا، آئینی ماہرین ان کو صحیح حقائق نہیں بتائے جا رہے۔ایک انٹرویومیں سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کنوردلشاد نے کہا کہ اسکرونٹی کمیٹی اپنی سفارشات الیکشن کمیشن آ ف پاکستان کو پیش کریگی اور فیصلہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کرے گی
اسکرونٹی کمیٹی نے فیصلہ نہیں کرنا۔کنور دلشاد کا کہنا تھا کہ اسکرونٹی کمیٹی ایک طرح کی جے آئی ٹی ہے،ان کی سفارشات بہت اہم ہونگی، جیسے پاناما کیس میں جی آئی ٹی کی سفارشات بہت اہم تھیں۔سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کو صحیح طرح سے بریف نہیں کیا جارہا،ان کو اندھیرے میں رکھا جا رہاہے۔وزیر اعظم کے آئینی ماہرین ان کو صحیح حقائق نہیں بیان کرر ہے۔