اوپن یونیورسٹی نے اسائنمنٹس جمع کرانے کی تاریخوں میں توسیع کردی

17  جنوری‬‮  2021

اسلام آباد(آن لائن)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر خزاں 2020ء میں پیش کئے گئے بی ایڈ/بی ایس/پی جی ڈی اور تمام پوسٹ گریجویٹ پروگرامز کی اسائنمنٹس جمع کرانے کی تاریخوں میں توسیع کردی ہے۔اِس حوالے سے گذشتہ روز ڈائریکٹوریٹ آف ریجنل سروسسز نے ایک مراسلہ بھی جاری کردیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق بی ایڈ/بی ایس اورپی جی ڈی پروگرامز کی پہلی مشق جمع کرانے کی آخری تاریخ 21۔فروری جبکہ دوسری مشق جمع کرانے کی آخری تاریخ میں 18۔اپریل تک توسیع کردی گئی ہے۔قبل ازیں اِن پروگرامز کی پہلی مشق جمع کرانے کی آخری تاریخ 15۔فروری جبکہ دوسری مشق کی آخری تاریخ 15۔اپریل مقرر تھی۔اسی طرح نئے شیڈول کے مطابق پوسٹ گریجویٹ پروگرامز میں داخل طلبہ پہلی مشق 28۔فروری تک جبکہ دوسری مشق25۔اپریل تک جمع کراسکیں گے۔اس سے قبل پوسٹ گریجویٹ پروگرامز کی پہلی اسائنمنٹ جمع کرانے کی آخری تاریخ 15۔فروری جبکہ دوسری اسائنمنٹ جمع کرانے کی آخری تاریخ 15۔اپریل مقرر تھی۔ ڈائریکٹوریٹ آف ریجنل سروسسز کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق تمام ریجنل ڈائریکٹرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ متعلقہ ٹیوٹرز کو طلبہ سے نئی تاریخوں تک مشقیں وصول کرنے کی ہدایات جاری کردیں۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…