منگل‬‮ ، 22 جولائی‬‮ 2025 

پبلک سیکٹر میں بڑا کوٹہ ،جرمنی نے پاکستانیوں سمیت غیر ملکیوں کیلئے روزگار کے دروازے کھول دئیے

datetime 17  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برلن (این این آئی )جرمن دارالحکومت برلن وہ پہلا وفاقی صوبہ ہے جس نے تارکین وطن کے لیے پبلک سیکٹر میں ملازمتوں کے کوٹے کا منصوبہ بنایا ہے۔ ایک مسودہ قانون کے مطابق اس شہری ریاست میں 35 فیصد سرکاری ملازمتوں پر تارکین وطن بھرتی کیے جائیں گے۔میڈیارپورٹس کے مطابق شہری ریاست کی حکومت علاقائی پارلیمنٹ سے ایک ایسا مسودہ قانون منظور کروانا چاہتی ہے،

جس کے مطابق آئندہ اس شہر میں پبلک سیکٹر میں جملہ ملازمتوں میں سے 35 فیصد پر ایک کوٹہ سسٹم کے تحت تارکین وطن کے پس منظر کے حامل افراد کو بھرتی کیا جائے گا۔اس کے ادارتی عملے نے اس مسودہ قانون کو دیکھا اور اس میں تجویز کیا گیا کہ اس کوٹہ سسٹم کا اطلاق اس وفاقی صوبے کے تمام عوامی انتظامی اور قانونی اداروں، کمپنیوں اور محکموں پر ہو گا۔اس قانون کے تحت برلن شہر کے صفائی کے محکمے بی ایس آر، علاقائی ٹرانسپورٹ کمپنی بی وی جی، تمام فانڈیشنوں اور عدالتوں پر بھی اس کوٹہ سسٹم کا اطلاق ہو گا۔ صوبائی حکومت کا ارادہ ہے کہ یہ مسودہ قانون اس سال ستمبر میں ہونے والے انتخابات سے پہلے پہلے منظور کر لیا جائے۔اگر برلن کی صوبائی پارلیمنٹ نے یہ مسودہ قانون منظور کر لیا، تو وفاقی جمہوریہ جرمنی کی تاریخ میں ایسا پہلی مرتبہ ہو گا کہ کوئی وفاقی صوبہ اپنے ہاں تارکین وطن کے پس منظر کے حامل افراد اور امیدواروں کے لیے باقاعدہ اس طرح کوٹہ سسٹم متعارف کرا دے گا کہ ایک تہائی سے زائد آسامیاں صرف ایسے امیدواروں کے لیے ہی مختص ہوں گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ دن دور نہیں


پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…