بدھ‬‮ ، 05 فروری‬‮ 2025 

ضمنی انتخات جے یو آئی کا امیدوار (ن)لیگ کے امیدوار کے حق میں دستبر دار

datetime 17  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نوشہرہ (این این آئی)نوشہرہ میں 19 فروری کو پی کے 63پر ہونے والے ضمنی انتخاب میں جمعیت علمائے اسلام کا امیدوار مسلم لیگ نون کے امیدوار کے حق میں دستبردار ہوگیا جبکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صوبائی صدر امیر مقام نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی تحریک کے ثمرات بہت جلد عوام کو ملیں گے۔مسلم لیگ نون کے صوبائی صدر امیر مقام نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ جمعیت علماء اسلام (ف )کے شکر گزار ہیں جنہوں نے

مسلم لیگ نون کے سامنے اپنا امیدوار دستبردار کرایا۔امیر مقام نے کہا کہ انتہائی افسوس کی بات ہے پیٹرول کی قیمتیں پھر بڑھا دی گئی ہیں، یہ نااہل حکومت ہے جو لوگوں کے پیٹ کاٹ رہی ہے۔انہوں نے کہا پی ڈی ایم کی تحریک کے ثمرات بہت جلد عوام کو ملیں گے، حیرت ہے عمران نے کتنے جھوٹے وزیر بھر رکھے ہیں۔لیگی رہنما نے کہا کہ ہماری لیڈر شپ نے ہمیشہ پاکستان کی خدمت کی، سب جانتے ہیں چور کون ہے اور ڈاکو کون ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



رانگ ٹرن


رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…