موٹر وے پر انتہائی خوفناک حادثہ جائے وقوعہ پر رقت آمیز مناظر

17  جنوری‬‮  2021

ٹوبہ ٹیک سنگھ،نوابشاہ(این این آئی) موٹروے پر کار کی ٹریلر سے ٹکر، 3 بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق ٹوبہ ٹیک سنگھ موٹروے ایم فور انٹرچینج کے نزدیک شدید دھند کے باعث کار ٹریلر سے ٹکرا گئی،حادثے میں بدقسمت خاندان کے 3 بچوں

سمیت 4 افراد موقع پر ہی جاں بحق اور 2 شدید زخمی ہوگئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق خیرپور سندھ کا رہائشی بدقسمت خاندان اسلام آباد میں اپنے کسی عزیز سے مل کر بذریعہ موٹروے ایم فور واپس خیرپور آ رہا تھا۔ٹوبہ ٹیک سنگھ انٹرچینج کے نزدیک شدید دھند کے باعث ان کی کار سامنے جانے والے ٹریلر سے ٹکرا گئی۔ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں 35 سالہ صائمہ 13سالہ مشرا، 9 سالہ حذیفہ اور 3 سالہ معصوم حفصہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔حادثے میں 39 سالہ زبیر اور 7 سالہ حمزہ شدید زخمی ہو گئے ہیں، شدید زخمیوں اور نعشوں کو ریسکیو 1122 کی ٹیم نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا۔دوسری جانب نواب شاہ میں قومی شاہراہ پر دھند کے باعث کئی گاڑیاں آپس میں ٹکرانے سے دو افراد جاں بحق اورمتعدد زخمی ہو گئے۔موٹر وے پولیس کے مطابق حادثہ قومی شاہراہ پر دولت پور بائی پاس پر پیش آیا جہاں دھند کے باعث کئی گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق حادثے میں دو افراد جاں بحق اور 20 سے زائد زخمی ہوئے۔موٹر وے پولیس کے مطابق حادثے کے زخمیوں کو قاضی احمد اور نوابشاہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…