جمعہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2025 

مولانا فضل الرحمن ٹرمپ کی بجائے رسول ؐکی سیرت کی پیروی کریں، قرآن پاک پڑھنے کا مشورہ دے دیا گیا

datetime 16  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے کہا ہے کہ میرا مولانا فضل الرحمن سے مطالبہ ہے کہ ٹرمپ کی بجائے رسول ؐکی سیرت کی پیروی کریں، پاک فوج کے خلاف جو مہم جوئی ہو رہی ہے اس کے تانے بانے دہلی سے شروع ہوتے ہوئے لندن کے راستے پاکستان پہنچتے ہیں،ہم نے متشدد قسم کا نہیں بلکہ مناسباسلامی ملک بنناہے، اسلامی ملک میں معتدل کے

ساتھ مدرسے،جدید یونیورسٹی،محافل ذکر،اسٹیڈیم اور کرکٹ ہاکی کے کھیل بھی ہوں گے، ملک میں عریانی نہیں ہوگی لیکن انٹر ٹینمنٹ ضرور ہوگا۔ سیرت اکیڈمی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن ٹرمپ کی پیروی کر رہے ہیں، میرا مولانا فضل الرحمن سے مطالبہ ہے کہ ٹرمپ کی بجائے رسول کی سیرت کی پیروی کریں، مولانا فضل الرحمن قرآن کو پڑھیں کیونکہ فتنہ قتل سے بھی بدتر ہے،صدارتی نظام امیر المومنین کے قریب تر ہے لیکن یہ نظام قابل بحث ہے۔وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے مسجد کبری سمن آباد کا بھی دورہ کیا جہاں کل مسالک علما ء بورڈ کے چیئرمین مولانا عاصم مخدوم کی جانب سے استقبالیہ دیا گیا۔ استقبالیہ میں چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد،آرچ بشپ سبیسٹین فرانسس شاہ،پیر سید ناظم حسین شاہ،بشپ عرفان جمیل،ڈاکٹر مجید ایبل،پیر سید حبیب عرفانی سمیت دیگر نے بھی شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پیر نور الحق قادری نے کہا کہ ہمارا ملک سیاسی افرا تفری کامتحمل نہیں ہو سکتا،مینار پاکستان میں اپوزیشن کومنہ کی کھانہ پڑی،مدرسے کے طالب علم کوسیاسی گود میں نہیں بٹھا سکتے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا کام اللہ کے دین اور حکم کی طرف راغب کرنا اور یہ کام منبر سے

سرانجام دیا جا سکتا ہے منبر،مسجد اور محراب کو جو آزادی پاکستان میں حاصل ہے کسی ملک میں نہیں،علما ئے کرام کو معاشرے کی بہتری کے لیے اپنا کرداد ادا کرنا ہو گا، منبر سے ایسے بیان نہ دیں جس سے کسی کی دل آزاری ہو،پاکستان جدید اسلامی فلاحی ملک ہے جسے ریاست مدینہ کے طرز پر بنائیں گے،پاکستان مخالف اور

اسلام مخالف پاکستان کے ساکھ کو کھوکھلا کرنا چاہتے ہیں لیکن یہ سب ناکام ہوگئے ہے اور آئندہ بھی ناکام ہوں گے۔پاک فوج کے خلاف جو مہم جوئی ہو رہی ہے اس کے تانے بانے دہلی سے شروع ہوتے ہوئے لندن کے راستے پاکستان پہنچتے ہیں،اس ملک میں امن خوشخالی اور کامیابی میں پاک فوج کااہم کردار ہے، پاکستان اسلام کا قلعہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن انتشار اور فتنہ پھیلانے کی کوشش کر رہی ہے،اس نظام کو تباہ نہیں ہونے دینگے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…