بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

الیکشن کمیشن کے باہراحتجاج ، ن لیگ پوری طرح متحرک مریم نوازکس راستے سے اسلام آباد پہنچیں گی؟روٹ سامنے آگیا

datetime 16  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد،لاہور ( آن لائن)مسلم لیگ (ن) نے 19 جنوری کو الیکشن کمیشن کے باہر لاکھوں افراد لانے کا ٹاسک مقامی قیادت کو سونپ دیا ہے ، راولپنڈی سے الیکشن کمیشن دفتر تک پہنچنے کیلئے مسلم لیگ (ن) کی نائب صد رمریم نواز کا روٹ بھی طے کر لیا گیا ہے ،مریم نواز ریلی کی

قیادت شمس آباد کے قریب نواز شریف پارک سے کریں گی ،ریلی راول چوک سے ہوتی ہوئی شاہراہ دستور پر پہنچنے گی، سرینا ہوٹل پر پی ڈی ایم کی قائدین ریلیاں بھی مل جائیں گی ،سرینا ہوٹل سے تمام رہنما بڑی ریلی کی صورت میں الیکشن کمیشن کے باہر جائیں گے،مسلم لیگ (ن) نے احتجاجی مظاہرے میں لاکھوں افراد لانے کا ٹاسک مقامی قائدین کو سونپ دیا ہے جبکہ اٹھارہ جنوری کو ہونے والے پی ڈی ایم کی سٹیئرنگ کمیٹی میں تمام معاملات اور انتظامات کو حتمی شکل دی جائے گی ۔دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ استعفوں اور لانگ مارچ کی فلاپ فلم پر پی ڈی ایم میں صف ماتم بچھی ہے، راجکماری، شہزادے اور مولانا میں جلد جوتیوں میں دال بٹے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں میڈیاسے گفتگو کر تے ہو ئے کیا ۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپوزیشن جماعتوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ میں اب ہر کوئی

اپنی ہانک رہا ہے راجکماری، شہزادے اور مولانا میں پھوٹ پڑچکی ہے اور راجکماری، شہزادے اور مولانا میں جلد جوتیوں میں دال بٹے گی منافقین کا ٹولہ استعفے کبھی نہیں دے گا، چور اور لٹیرے لانگ مارچ نہیں کرسکتے۔انہوں نے مزید کہاکہ پی ڈی ایم والوں کا تو اپنا لونگ گواچ چکا ہے۔

یہ لوگ ضمنی الیکشن بھی لڑیں گے اور سینیٹ الیکشن میں بھی حصہ لیں گے عوام سیاسی مسخروں کی قلابازیوں پر لوٹ پوٹ ہورہے ہیں، پی ڈی ایم عناصر کو شرم سے ڈوب مرجانا چاہیے، کرونا پر منفی اور انتشار کی سیاست کا دھڑن تختہ ہوچکا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…