پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

اِن ہائوس تبدیلی کے تحت پرویز خٹک کو وزیراعظم بنائے جانے کا امکان

datetime 15  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف صحافی طاہر ملک نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام خبر ہے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے دنوں بڑی ڈویلپمنٹ ہوئی تھی درانی صاحب لاہور آئے تھے، وہ شہباز شریف سے ملے تھے اور یہ پیغام لے کر گئے تھے کہ تحریک انصاف کی پارٹی کے اندر پرویز خٹک کا چانس ہے وزیراعظم بننے کا،

انہوں نے پی ٹی آئی کے کچھ رہنمائوں کے نام بھی بتائے جو ان کے ساتھ چلنے کے لئے تیار ہیں، پرویز خٹک کو ان ہائوس تبدیلی کے تحت وزیراعظم بنائے جانے کا امکان ظاہر کیا گیا اور چوہدری نثار سے پنجاب کے لئے مدد مانگنے کا فیصلہ کیا گیا، پرویز خٹک تیار تھے لیکن اس موقع پر نواز شریف نے اپنا ردعمل دیا اور کہا کہ چوہدری نثار کا ساتھ نہیں دے سکتے ، جس پر سارا پلان فیل ہو گیا۔ طاہر ملک نے کہا کہ یہ درانی صاحب کا پلان تھا۔ محمد علی درانی کس پلاننگ کے ساتھ آئے تھے تجزیہ کار طاہر ملک نے اہم اخبر دے دی۔ دوسری جانب سابقہ آزاد امیدوار پی پی 183سماجی و سیا سی رہنما را ئوعابد علی واجد نے کہا ہے کہ نظام کی تبدیلی تک عوام کی حالت زارنہیں بدلے گی، وزیراعظم عمران خان نے نیاپاکستان بناتے بناتے پاکستانی عوام سے پرانا پاکستان بھی چھین لیا ہے،عوام خود کشیاں کررہی ہے کپتان ریاستی نظام تبدیل اوراپنے انتخابی وعدے وفا کرنے میں ناکام ہو چکے ۔اپنے جاری بیان میں انہوں نے کہاکہ تبدیلی سرکار کا دوراقتدارعوام نہیں صرف کپتان اوراس کے اے ٹی ایم کارڈز کاراس آیا،موصوف کواب اپناایک بھی انتخابی وعدہ یادنہیں،گیارہ پارٹیوں کے اپوزیشن اتحاد کے منفی طرز سیاست سے بھی ملک میں سیاسی عدم استحکام اوربدترین انتشارپیداہوا۔انہو ں نے کہاکہ وفاقی کابینہ میں بار بار تبدیلی کپتان کی نااہلی کاشاخسانہ ہے ،پیپلزپارٹی اورمسلم لیگ (ن) کے پاس بھی تبدیلی کیلئے کوئی واضح ایجنڈا نہیں ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…