سیری (این این آئی )مسلم لیگ( ن) کو پے در پے جھٹکے آنے والے دنوں میں مشکلات بڑھنے لگیں مسلم لیگ ن لیبر ونگ کے صدر ریاست کوہمروی پر تولنے لگے دوسری جماعت میں جانے کے لئے ساتھیوں سے مشاورت شروع کر دی ان کے جانے سے کوہمر,نکیال,کھوئی رٹہ اور
راج محل میں ن لیگ کے ووٹوں پر اثر پڑے گا آزاد کشمیر میں برادری ازم کے نظام نے جماعتی اور نظریاتی کارکنوں کو نئی سوچ سوچنے پر مجبور کر دیا موصوف ریاست کوہمروی راجہ نثار خان کے قریبی دوستوں میں شمار کیے جاتے ہیں مگر گذشتہ کچھ عرصہ سے راجہ نثار خان اور ان کے درمیان رنجشیں چل رہی ہیں راجہ نثار ان کو شٹ اپ کال بھی کر چکے ذرائع نے بتایا کہ ریاست کوہمروی اور وزیر برقیات کے درمیان دوریاں پیدا ہو گئی ہیں جس میں اگر فوری ازالہ نہ ہو سکا تو جماعتی عہدے اور وابستگی کو بالائے طاق رکھتے ہوئے وہ دوسری جماعت میں جانے کا فیصلہ کر لیں گے جس کا مسلم لیگ ن کی سیاست پر گہرا اثر پڑے گا اور خصوصاً ضلع کوٹلی کے کچھ حلقوں میں جماعت کے ووٹوں پر اثر پڑے گا آنے والے دنوں میں مزید برُج الٹنے کا امکان ہے۔