کوآنہ۔/ جڑانوالہ (این این آئی )کورونا اور دیگر وجوہات کے باعث سرکاری سکولوں کے 40 ہزار بچوں نے پڑھائی چھوڑ دی‘ محکمہ تعلیم نے سکول سربراہان کو ڈراپ آئوٹ ہونے والے بچوں کو سکول واپس لانے کا ٹاسک سونپ دیا- ہر سال اکتوبر میں داخلہ مہم ختم ہوجانے کے باوجود محکمہ تعلیم نے سکول کھلنے پر سربراہان کو بچوں کے ری ایڈمیشن کی اجازت دے دی-