منگل‬‮ ، 22 جولائی‬‮ 2025 

وزیراعظم عمران خان کا پیٹرول بحران پر ایکشن سینکڑوں پیٹرول پمپ سیل ، اسمگل شدہ پیٹرول قبضہ میں لیا گیا

datetime 15  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آن ل ائن )وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر پٹرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ اور قیمتوں کے اضافے کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔وزیراعظم عمران خان کو کارروائی سے متعلق رپورٹ پیش کی گئی۔ کارروائی کے دوران ملک بھر میں 609 پٹرول پمپ سیل کیے گئے۔45 لاکھ لیٹر پٹرول اور ڈیزل قبضے میں لیا گیا۔سیل کیے گئے پٹرول پمپوں کو 7 دن میں اصل دستاویزات جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔دستاویزات جمع نہ کرانے پر کسٹم ایکٹ کے تحت کارروائی ہو گی۔وزیراعظم آفس کے

مطابق دستایزات جمع نہ کرانے پر کسٹم ایکٹ کے تحت کارروائی کی گئی۔ ناقص کوائلٹی کا اسمگلڈ پٹرول مہنگے داموں فروخت کیا جا رہا تھا۔ پٹرول پمپ مالکان سے تیل کی خرید و فروخت کا ریکارڈ طلب کیا گیا ہے۔7 روز میں جواب نہ دینے کی صورت میں جائیداد ضبط کر لی جائے گی۔وزیراعظم عمران خان نے وزارت داخلہ کو ملک بھر میں کریک ڈان کی ہدایت کی تھی۔اسمگلڈ پٹرول کی فروخت سے ملک کو سالانہ 180 ارب کا نقصان ہوا۔گذشتہ مہینے کابینہ اجلاس میں پٹرولیم بحران سے تحقیقاتی رپورٹ پیش کی گئی۔۔ وزیراعظم نے سفارشات کا جائزہ لینے کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی۔ شفقت محمود، شیریں مزاری اور اسد عمر پر مشتمل 3 رکنی کمیٹی قائم کی گئی۔ انکوائری رپورٹ پر ایکشن کیلئے کمیٹی سفارشات تیارکرے گی۔ بعض وفاقی وزرا نے انکوائری رپورٹ پر شدید ردعمل دیا اور سوالات اٹھائے کہ پٹرول بحران پر متعلقہ وزارتوں کی کیا ذمہ داری تھی؟ مشیر پٹرولیم ندیم بابر کابینہ اجلاس کے دوران رپورٹ پر وضاحت پیش کرتے رہے۔وفاقی وزرا نے کہا کہ متعلقہ وزارت نے پٹرول بحران پرکیا کام کیا؟ بحران آنے کے بعد وزارتوں نے کیا ذمی داریاں نبھائیں؟ وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا کہ جو کمپنیاں ملوث تھیں ان کے لائسنس منسوخ کیوں نہیں کیے گئے؟ جب تیل سستا ہواتو ایکسپورٹ کیوں رکی رہی۔ علی زیدی نے بھی ذمہ داران کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم عمران کان نے پٹرول بحران میں ملوث کمپنیوں کیخلاف کارروائی کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ پٹرول بحران میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی ہوگی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ دن دور نہیں


پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…