پیر‬‮ ، 24 اگست‬‮ 2026 

پاکستان تحریک انصاف کے 23 اکائونٹس میں بھارت اور اسرائیل سے بھی پیسے آئے، تہلکہ خیز دعویٰ

datetime 15  جنوری‬‮  2021 |

لاہور( آن لائن ) مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے 23 بینک اکانٹس میں بھارت اور اسرائیل سے بھی فنڈنگ آئی ۔ انہوں نے کہا کہ ملک دشمن قوتوں نے بھی پی ٹی آئی کی فنڈنگ میں حصہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ سیلیکٹڈ کو لیز پر چلایا جا رہا ہے، لیز پر لیے گئے طیارے بھی ضبط ہو رہے

ہیں۔اللہ کرے کبھی سلیکٹڈ کی بھی لیز کی طرح ضبط کی خبر آئے۔ انہوں نے لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ فارن فنڈنگ کیس الیکشن کمیشن میں پینڈنگ پڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم کس فورم پر انصاف کی توقع کریں، ہمیں انصاف کی توقع نہیں ہے۔ الیکشن کے پورے نظام کو فیئر فری بنانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے۔ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ الیکشن کمیشن 2018 کے انتخابات کروانے میں بری طرح ناکام ہوا ہے۔آنے والا سال الیکشن کا سال ہے، الیکشن صاف شفاف ہوں گے۔ پروپیگنڈے پر بنائی گئی حکومت پروپیگنڈے سے چلائی جارہی ہے۔ حکومت کو چلانے والے بھی اس بات پر غور کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہم درخواست کررہے ہیں لوگوں پر ملک پر رحم کرو۔ حکومت چلانے والے پیچھے ہٹیں تو حکومت ایک ہفتہ نہیں چل سکتی۔ مریم اورنگزیب کو 50 کروڑ ہرجانے کا نوٹس دیا گیا۔ رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ مریم اورنگزیب نے ہمیں کبھی 5 روپے نہیں دیے۔معافی مریم اورنگزیب نہیں مانگیں گی، اب آپ کا وقت معافی مانگنے کا ہے۔ ہم نے فارن فنڈنگ پر جواب جمع کرادیا ہے، آپ بھی جواب دیں۔ انہوں نے کہا کہ مریم نوازپنڈی کے کسی مقام سے کارکنوں کے ہمراہ الیکشن کمیشن آفس پہنچیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ فضل الرحمان نے لانگ مارچ پنڈی کی طرف کرنے کا کہا ہے فیصلہ نہیں کیا۔ لانگ مارچ کے مقام کا فیصلہ

سب کی مشاورت سے ہوگا۔جب ہم نے جلسوں کا آغاز کیا تو کہتے تھے یہ جلسے نہیں کرسکتے۔ ہم نے جلسے کرکے دکھائے، عوام نے بھرپور پذیرائی کی۔ لانگ مارچ میں مریم نواز کی قیادت میں پورا پنجاب چلے گا۔ لانگ مارچ اور استعفوں کا آپشن ہے اسی طرح تحریک عدم اعتماد کا بھی آپشن ہے۔ ان میں اور ہم میں بہت فرق ہے، ہم سلیکٹڈ نہیں الیکٹڈ تھے۔ ہر قیمت پر پروپیگنڈے پر قائم حکومت گرائیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)


ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…