بدھ‬‮ ، 05 فروری‬‮ 2025 

وزرا ءکی مراعات اور تنخواہوں میں اضافہ روک دیا گیا

datetime 15  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک )خیبر پختونخوا (کے پی) میں وزرا کئی مراعات اور تنخواہوں میں اضافہ روک دیا گیا ہے۔ کے پی کے وزرا کی مراعات اور تنخواہوں سے متعلق بل ایوان سے منظور کر لیا گیا، وزیر اعلیٰ خیبر بختونخوا کے معاون خصوصی کامران بنگش نے ایوان میں جواب دیا کہ ترمیم کے تحت وزراکی تنخواہ نہیں بڑھائی جارہی۔ہم نیوز کے مطابق کامران بنگش کا کہنا تھا کہ جو یوٹیلیٹی بل پہلے

محکمہ انتظامیہ جمع کرتی تھی اب بھی وہی کرے گی، یوٹیلیٹی بلز جمع کرنے میں تاخیر کو روکنے کے لیے یہ بل پیش کیا گیا۔پیپلزپارٹی کی رہنما نگہت اورکزئی کے اس موقع پر کہنا تھا کہ گورنر کی تنخواہ 80 ہزار سے8 لاکھ ہوگئی ہے،صدر اور وزیر اعظم کی تنخواہ میں بھی لاکھوں روپے اضافہ ہوگیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اراکین اسمبلی کو بجلی کے بل کی مد میں 4 ہزار روپے ملتے ہیں، پیٹرول الاونس بھی برائے نام مل رہا ہے، اراکین کا بھی موجودہ تنخواہ میں گزارہ نہیں ہورہا۔عوام نیشنل پارٹی (اے این پی) کے رہنما سردار بابک کا کہنا تھا کہ کرپشن کا راستہ روکنے کے لئے تنخواہوں میں اضافہ کرنا ہوگا، اراکین اسمبلی کو ملنے والی تنخواہ ایک مذاق ہے۔سردار بابک نے کہا کہ اراکین کے ماہانہ اخراجات تنخواہ سے بہت زیادہ ہیں، تنخواہوں میں اضافے کو سیاسی مسئلہ نہیں بنانا چاہیئے۔معاون خصوصی برائے اطلاعات کامران بنگش نے جواباً کہا کہ صدر اور وزیراعظم سمیت کسی کی تنخواہ میں کوئی اضافہ نہیں ہوا۔ گزشتہ سال مالی بحران کی وجہ سے وزراء نے اپنی تنخواہوں میں کٹوتی کروائی۔ان کا کہنا تھا کہ ترمیم کے تحت وزراء کی تنخواہ نہیں بڑھائی جارہی، جو یوٹیلٹی بل پہلے محکمہ انتظامیہ جمع کرتی تھی اب بھی وہی کرے گی، یوٹیلٹی بلز جمع کرنے میں تاخیر کو روکنے کیلئے یہ بل پیش کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



رانگ ٹرن


رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…