اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی پروگرام میں سینئر اینکر پرسن حامد میر نے انکشاف کرتے ہوئے کہا ہےکہ مجھے پنجاب اسمبلی کےپی ٹی آئی کے کچھ ایم پی ایز نے بتایا ہے کہ اگر ہمارے جیسے پی ٹی آئی کے کسی بندے کو سینٹ کا ٹکٹ دیا گیا تو ہم اس کو ووٹ ضرور دیں گے ، لیکن اگر کسی نئے بندے جو صرف سفارشی ہیں اور اس کا تحریک انصاف کا کوئی پرانا تعلق نہیں ہے اسے
ٹکٹ دیا تو شاید ہم ووٹ نہ دیں ۔ حامد میر نے بتایا یہ پی ٹی آئی کے وہ کارکنان ہیں جو پرانے اور پارٹی کیلئے ڈائی ہارٹ کی پوزیشن رکھتے ہیں ۔ انہوںنے پیپلز پارٹی سے متعلق بھی انکشاف کرتے ہوئےبتایا کہ مجھے ان کے اندرونی معاملات کا بھی پتہ ہے ۔دوسری جانب سینئر صحافی حامد میر نے اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں کہ کافی دن سے ایک نوجوان صحافی بار بار واٹس ایپ پر مجھے پیغامات بھیج رہا تھا کہ اس نے ایک یوٹیوب چینل شروع کیا ہے اور اسے مجھ سے انٹرویو کے لئے ٹائم چاہئے۔ میں نےاسے جواب میں کہا کہ میرے بہت سے جاننے والوں نے اپنے یو ٹیوب چینل شروع کر دیے ہیں اور وہ مجھ سے وقت مانگتے ہیں میں نے آپ کو وقت دیا تو دوسرے ناراض ہو جائیں گے، اس لئے میری طرف سے معذرت قبول کریں۔ اس نوجوان صحافی نے میری معذرت قبول کرنے کی بجائے اصرار بڑھا دیا۔ میں نے اسے جواب دینا چھوڑ دیا تو اس نے فتوی صادر کیا کہ آپ بڑے مغرور ہیں، اپنے آپ کو پتا نہیں کیا سمجھتے ہیں؟ میں خاموش رہا تو اگلے روز اس نے معذرت کا پیغام بھیجا اور کہا کہ ٹھیک ہے آپ انٹرویو کا وقت نہ دیں، ایک چھوٹی سی ملاقات کا وقت دے دیں۔ میں نے اس نوجوان کو اگلی شام دفتر بلا لیا۔ آتے ہی اس نے پوچھا کہ میرے پاس کتنا وقت ہے؟ میں نے کہا آپ سمجھدار ہیں۔ شام کو ہمارا کام کا وقت ہوتا ہے، آپ نے جو بھی ضروری بات کرنی ہے وہ جلدی سے کر لیں۔ اس نوجوان نے سب سے پہلے تو یہ بتایا کہ وہ پچھلے چند ماہ سے بیروزگار ہے اور اپنی روزی روٹی کے لئے ایک یو ٹیوب چینل کو کامیاب بنانے کی کوشش کررہا ہے۔ اس نے بتایا کہ کچھ عرصہ پہلے اسے معلوم ہوا کہ حکومت نے کچھ یو ٹیوب چینلز کو اشتہار دینے کا فیصلہ کیا ہے تو اس نے بھی متعلقہ لوگوں سے رابطہ کیا۔ پہلے تو پوچھا گیا کہ آپ کے فالوورز کتنے ہیں؟ پھر کہا گیا کہ آپ کے فالوورز اتنے زیادہ نہیں ہیں، آپ فالوورزبڑھائیں پھر ہمارے پاس آئیں۔ جب اس نوجوان کے فالوورز چار پانچ ہزار ہو گئے تو وہ دوبارہ متعلقہ لوگوں کے پاس گیا اور اشتہار مانگا۔ انہوں نے کہا کہ اشتہار تو نہیں ہے لیکن ہم آپ کی کچھ مدد کر سکتے ہیں، آپ کو بھی ہماری مدد کرنا ہو گی۔