جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

موٹروےکا اہم روٹ گاڑیوں کیلئے بند، سفر کرنے والے افراد احتیاط کریں ، ہدایات جاری

datetime 15  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی)شدید دھند کے باعث موٹروے ایم 3 لاہور سے درخانہ اور ایم 4 پنڈی بھٹیاں سے شام کوٹ تک بند کردی گئی۔اس کے علاوہ پتوکی، اوکاڑہ، ساہیوال، ہڑپہ، چیچہ وطنی، خانیوال سمیت پنجاب کے کئی علاقے دھند کی لپیٹ میں ہیں جس کی وجہ سے حد نگاہ کم ہوگئی ہے۔موٹروے پولیس نے مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ ڈرائیونگ کے دوران گاڑیوں پر فوگ لائٹس استعمال کی

جائے۔ قبل ازیں گزشتہ ماہ شدید دھند کے باعث موٹر وے ایم ٹو، ایم تھری اور ایم فور کو ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا ۔ترجمان موٹر وے کے مطابق شدید دھند کے باعث ایم ٹو لاہور سے کوٹ مومن تک اور ایم تھری لاہور سے رجانہ تک ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کر دی گئی ۔ دوسری جانبموٹر وے ایم فور پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد تک بند کر دی گئی ، حد نگاہ کم ہونے پر فیصل آباد اور لاہور سیالکوٹ موٹروے بھی بند کر دی گئی ہیں۔ ترجمان موٹروے کے مطابق قومی شاہراہ بھی ٹھوکر نیاز بیگ، مانگا منڈی، پتوکی، پھول نگر، رینالہ خورد، اوکاڑہ اور چیچہ وطنی تک دھند کی لپیٹ میں رہی، حد نگاہ کم تھی اور ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی، دوسری جانب علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر شدید دھند کے باعث پروازوں کا شیڈول بھی بری طرح متاثر ہوا ،اندرون و بیرون ممالک سے آنے والے متعدد پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔شدید دھنے کے باعث دبئی ،استنبول اور لندن سمیت اندرون ملک پروازیں روکی گئی۔ لندن سے لاہور آنے والی برٹش ائیرویز کی پرواز اسلام آباد اتار لی گئی ،دبئی ،شارجہ اورابوظہبی سے لاہور آنے والی پروازیں بھی تاخیر کا شکار رہی ۔پی آئی اے کی لاہور سے کراچی اور دبئی جانے والی پروازیں بھی موسم کی خرابی کے باعث روکی گئی جس سے پروازوں کی روانگی میں گھنٹوں کی تاخیر ہوگئی ۔ اسی طرح لاہور آنے والے پروازیںبھی گھنٹوں تاخیر کا شکار رہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…