منگل‬‮ ، 31 مارچ‬‮ 2026 

چینی، آٹا ، گھی اورضرورت زندگی کی تمام اشیاء عوام کی پہنچ سے دور،مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی لیکن پھر بھی سب اچھا کی رپورٹ

datetime 15  جنوری‬‮  2021 |

لاہور ،پشاور(این این آئی)گھی مہنگا،چینی مہنگی، آٹا مہنگا،مہنگائی کے طوفان سے عوام پریشان اور بنیادی ضرورت کی اشیاء عوام کی پہنچ سے باہر ہوگئیں۔ صوبائی دارلحکومت پشاورمیں چینی نے سنچری مکمل کرلی، قیمت 100 روپے فی کلو پر پہنچ تک گئی۔ پشاور میں چینی، چاول ، گھی اور دالوں کی قیمتوں میں گزشتہ ایک

ہفتے کے دوران دس سے بیس فیصد تک اضافہ ہوا۔یوٹیلٹی اسٹورز پر گھی فی کلو 22 روپے اورکوکنگ آئل 27 روپے تک فی لیٹرمہنگا کردیا گیا۔عام مارکیٹ میں صورتحال گھی کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ ہوگیا ہے،پشاورمیں پانچ کلو گھی کے ڈبے میں دو سو سے تین سو روپے تک اضافہ کیاگیا ہے،ڈیلرز کے مطابق 16 کلو گرام گھی کے ڈبے کی قیمت 3850 روپے تک پہنچ گئی ہے، فی کلو گرام گھی میں 30 سے چالیس روپے تک اضافہ ہوا ہے،اسی طرح چینی کی ایک کلو گرام قیمت میں دس سے پندرہ روپے تک اضافہ ہوگیا ہے، چینی کی بوری کی قیمت 3600 روپے سے 4500 تک پہنچ گئی۔پشاوراورگرد نواح کے مختلف بازاروں میں گھی کے مختلف نرخ چل رہے ہیں ،مختلف کمپنیوں نے اپنی مرضی کے مطابق نرخ مقررکئے ہیں،ڈیلرز کے مطابق حکومت کی جانب سے کمپنیوں پر مختلف قسم کے ٹیکسز عائد کئے گئے ہیں جس کے باعث کارخانہ مالکان نے بھی گھی کے نرخ میں بے تحاشہ اضافہ کیا ہے۔شہریوں نے موجودہ صورتحال پر تشویش کااظہارکرتے ہوئے حکومت سے فی الفور گھی اورچینی کے قیمتوںمیںاضافہ کانوٹس لینے کامطالبہ کیا ہے ۔شہریوں کاکہنا تھا کہ یہ کونسی تبدیلی ہے کہ یکدم گھی کے نرخوں میں تیس سے چالیس روپے فی کلو کے حساب سے اضافہ کیا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ

گھی اور کوکنگ آئل تیار کرنے والی کمپنیوں نے اپنی مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا ہے۔ جس کے بعد درجہ اول کے کوکنگ آئل کی قیمت 29 روپے فی کلو اضافے کے بعد 296 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے جبکہ کوکنگ آئل کا پانچ لیٹر کا پیک 1335 روپے بڑھ کر 1480 روپے تک پہنچ گیا ہے جبکہ کمپنیوں نے گزشتہ روز

درجہ اول کے گھی کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر کا اضافہ کردیا تھا۔ جس کے بعد درجہ اول کے گھی کی قیمت 265 روپے فی کلو پر پہنچ گئی ہے۔ نئی قیمتوں پر اطلاق جمعرات سے شروع کردیا گیا ہے۔ دوسری جانب شوگر مافیا نے ایک بار پھر پول کرکے چینی کی سپلائی میں 40فیصد کمی کردی جس کی وجہ سے مصنوعی قلت پیدا

ہونے پر رواں ماہ کے دوران بوری کی قیمت میں 700 روپے کا اضافہ دیکھنے میں آیا 85 روپے کلو میں دو ہفتہ قبل فروخت ہونیوالی چینی کی قیمت میں 15 سے 20 روپے فی کلو کا اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے اور چینی کی قیمت 100 روپے سے 105 روپے فی کلو تک جا پہنچی ہے، پرائس کنٹرول کمیٹیاں خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں

ٹائیگر فورس کو بھی ٹھنڈ لگ گئی سٹاک محدود اور سپلائی نہ ہونے کی وجہ سے قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے سٹاک ہولڈر اور پرچون میں چینی فروخت کرنیوالے سٹاک کرنے سے گریز کرنے لگے کیونکہ انتظامیہ کے افسران نمبر بنانے کیلئے مافیا پر ہاتھ ڈالنے کی بجائے چھوٹے دکانداروں سے دو چار بوریاں برآمد کرکے انہیں کلو کے حساب سے بتا کر وزیر اعلیٰ اور اپنے مجاز افسران کو سب اچھا کی رپورٹ دے رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا


پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…