اسلام آباداسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم کے معاون خصوصی اور تحریک انصاف کے سینئر رہنما ندیم افضل چن گزشتہ روزاپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے۔اسی پر ردعمل دیتے ہوئے وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ
ندیم افضل چن نے جذبات میں آکر استعفیٰ دیا۔ ندیم افضل چن بہترین سیاستدان ہیں لیکن انہوں نے جذبات میں استعفیٰ دیا،امید ہے کہ وہ استعفیٰ واپس لے لیں گے۔نجی ٹی وی چینل سے گفتگو میں انہوں نے مزید کہا کہ ندیم افضل چن سیدھے سادھے انسان ہیں۔وزیراعظم کے ساتھ کام کرنے والوں کو کوئی شکوہ نہیں۔ہماری حکومت کے بہت سارے مسائل ہیں۔ وزیراعظم نے کابینہ کو اجتماعی طور پر کہا تھا کہ جب متفقہ فیصلہ ہو جاتا ہے تو پھر تنقید نہ کیا کریں۔دریں اثنا ندیم افضل چن کے مستعفی ہونے کی وجوہات بھی سامنے آئی ہیں۔بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم کے معاون خصوصی مسلسل پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی کرنے میں ملوث رہے۔ندیم افضل چن ہزارہ برادری کے پاس وزیراعظم کے تاخیر سے جانے کے بھی ناقد تھے۔8 جنوری کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں ندیم افضل چن نے کہا تھا کہ اے بے یار و مدد گار معصوم مزدوروں کی لاشوں پر شرمندہ ہوں۔