اسلام آباد (این این آئی)سابق وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک اور امریکی خاتون سنتھیارچی نے ایک دوسرے خلاف دائر مقدمات واپس لینے کا فیصلہ کرلیا ۔سنتھیارچی اور رحمٰن ملک نے ایک دوسرے کے خلاف کیسز واپس لینے کے درخواستیں دائر کردی ہیں۔
امریکی خاتون اور رحمٰن ملک کے وکلاء نے مقدمات کی واپسی کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواستیں دائر کی ہیں۔سنتھیارچی نے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق وزیر داخلہ کے خلاف دائر اپنے مقدمے کو واپس لینے کے لیے وکیل کو ہدایت دے دی ہے۔وکیل عمران فیروز نے امریکی خاتون کی طرف سے مقدمے کی واپسی کی ہدایت کی تصدیق کی۔دوسری طرف رحمن نے بھی سنتھیارچی کے خلاف اپنی اندراجِ مقدمہ کی درخواست واپس لینے کی استدعا کردی ہے۔امریکی خاتون اور سابق وزیر داخلہ کی متفرق دارخواستوں پرآج جمعرات کواسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت ہوگی۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق فریقین کی درخواستوں پر سماعت کریں گے