اسلام آباد(پی پی آئی) وفاقی حکومت سابق صدور اور وزیراعظم کو حاصل مراعات پر نظر ثانی کا ارادہ رکھتی ہے اور اس ضمن میں حاصل مراعات کا جائزہ لینے کی ہدایت کردی گئی ہے۔بعض وزرا کا تو کہنا ہے کہ سابق صدور، سابق وزرائے اعظم، سابق گورنرز اور سابق وزرائے اعلیٰ کو حاصل مراعات واپس لی جائیں کیونکہ یہ غیر ضروری مراعات ہیں جس
کے وہ حقدار نہیں ہیں۔ مراعات غیر ضروری، سابق سربراہان مملکت، گورنر اور وزراء اعلیٰ کو حاصل واپس لی جائیں۔پی پی آئی کے مطابق وزیر اعظم کا موقف ہے کہ کہ قوم کی آمدن کو مدنظر رکھتے ہوئے سربراہان کے اخراجات کا تعین ہونا چاہیے۔ اس لئے قانون سازی کرکے صدر اور وزیراعظم کے اخراجات متعین کیے جائیں جو واجبی سے ہونے چاہئیں۔