منگل‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2026 

مرکزی قیادت کیساتھ تعلقات ۔۔ اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی فردوس شمیم نقوی عہدے سے مستعفی

datetime 8  جنوری‬‮  2021 |

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک ) سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پی ٹی آئی رہنما فردوس شمیم نقوی نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ذرائع کے مطابق سندھ اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر کی مرکزی قیادت کے ساتھ تعلقات اچھے نہیں تھے۔ پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت نے انہیں مستعفی ہونے کا کہا تھا۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق فردوس شمیم نقوی نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پارٹی چیئرمین کو استعفیٰ واٹس ایپ پر بھیج دیا ہے۔ گورنر سندھ نے اپوزیشن پارٹی کے پارلیمانی لیڈرز کوملاقات کے لیے بلایا ہے۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی پر پارٹی قیادت کا فیصلہ منظور ہے۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فردوس شمیم نقوی نے بطور اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی تین ماہ قبل بھی استعفیٰ پارٹی چیئرمین کو جمع کرایا تھا۔سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی نے کراچی میں گیس بحران پر وفاقی وزرا کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔کراچی میں گیس بحران پر انہوں نے نہ صرف پی ٹی آئی حکومت بلکہ وزیراعظم عمران خان پر بھی شدید تنقید کی تھی۔بعد ازاں اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کیے گئے پیغام کے ذریعے سخت الفاظ استعمال کرنے پر معافی بھی مانگی تھی۔فردوس شمیم نقوی کے بعد سندھ اسمبلی میں نئے اپوزیشن لیڈر کا انتخاب کیا جائے گا جس کا فیصلہ فی الحال نہیں ہوسکا۔



کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…