جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

پیپلزپارٹی کا حکومت کو ٹف ٹائم دینے کے لیے بڑا فیصلہ،حکومت کی بدعنوانی سامنے لانے کیلئے اہم قدم اٹھا لیا

datetime 7  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی نے وفاقی حکومت کی بدعنوانی کے خلاف ریفرنسز دائر کرنے کا اعلان کردیا،ریفرینسز دائر کرنے کے لیے 6رکنی لائرز کمیٹی قائم کردی ہے۔ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی نے حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کرلیا ہے، اسی سلسلے میں پیپلزپارٹی نے حکومت کی بدعنوانی کے خلاف ریفرنسز دائر

کرنے کا اعلان کیا، بلاول بھٹوزرداری نے قانونی ٹیم کو نیا ٹاسک دے دیاہے۔ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی نے ریفرینسز دائر کرنے کے لیے 6رکنی لائرز کمیٹی قائم کردی۔کمیٹی میں لطیف کھوسہ، حیدرزمان قریشی، سیدمجتبیٰ، حیدرشیرازی، امجداقبال قریشی، شکیل عباسی اور سید جرارحسین بخاری شامل ہیں۔ پیپلزپارٹی کی لائرز کمیٹی حکومت کی کرپشن پرریفرینسز دائر کرے گی۔کمیٹی اعلی عدلیہ اور نیب میں حکومتی بدعنوانیوں کے خلاف ریفرینسز دائر کرے گی۔ دوسری جانب وزیراطلاعات و بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ صحافیوں کی فلاح وبہبود کے لئے کام کیا ہے اور جائز مطالبات کے حل کے لئے ہمیشہ کوشاں رہیں گے۔ حکومت مکمل طور پر گھبراہٹ کا شکار ہے جو ہم میڈیا پر بھی دیکھ رہے ہیں۔ استعفے آخری آپشن کے طور پر استعمال کریں گے۔ حکومت کا انجام لکھا جاچکا ہے جلد خاتمہ ہوگا۔ مچھ میں ہونے والا سانحہ بین الاقوامی سازش ہے۔جمعرات کو کراچی پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ صحافیوں کے جائز مطالبات کے حل کے لئے ہمیشہ کوشاں رہے ہیں۔پیپلزپارٹی ہر دور میں صحافیوں کے شانہ بشانہ رہی ہے۔صحافیوں کی بہتری کے لئے جوکچھ ہوسکا وہ کریں گے۔بلاول بھٹوکے بھی احکامات ہیں کہ صحافیوں کو سہولیات

فراہم کرنے کے حوالے سے اقدامات کئے جائیں۔شہید صحافی کے ورثا کے ساتھ مل کر کمیٹیاں بنائی ہیں۔لواحقین سے رابطے میں ہیں۔جلد قاتلوں تک بھی پہنچ جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔یہ لکھا جا چکا ہے کہ حکومت جلد اپنے منطقی انجام کو پہنچے گی۔ استعفے آخری آپشن ہیں وقت آنے پر پتہ چل جائے گا۔

ناصرحسین شاہ نے کہا کہ میڈیا ہاؤسز والوں سے ہمیشہ کہا ہے کہ ملازمین کو وقت پر تنخواہیں دیں اور بقایا جات کی بھی جلد ادائیگی کریں۔انہوں نے کہا کہ مچھ کا سانحہ بین الاقوامی سازش ہے۔یہ عناصر چاہتے ہیں کہ پاکستان میں جھگڑے اوردہشت گردی ہو تاہم پاکستان میں رہنے والے تمام لوگ متحد ہیں۔ وزیر اعظم انسانی ہمدردی کے لئے سانحہ مچھ

لواحقین کے پاس پہنچ جائیں۔وہ اپنے پیاروں میتوں کے ساتھ سخت سردی میں بیٹھے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دھرنے دینا ان کا حق ہے مگر درخواست ہے کہ ایک راستہ ٹریفک کے لئے انسانی ہمدردی کے لئے چھوڑ دیں۔مظاہرین کے علما سے اپیل کرتا ہوں کہدھرنے کے کچھ راستے کھول دیں تاکہ ایمبولینس کو مریضوں اور آکسجن کی سپلائی کے لئے دشواری نہ ہو۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…