ہفتہ‬‮ ، 09 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

شیخ رشید بھی ریلوے کو خسارے سے نہ نکال سکے،ریلوے خسارہ 46 ارب تک پہنچ گیا، ریلوے کی سالانہ رپورٹ میں انکشاف

datetime 6  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان ریلوے کا خسارہ 35 ارب روپے سے بڑھ کر 46 ارب روپے تک پہنچ گیا۔محکمہ ریلوے کی سالانہ رپورٹ کے مطابق سال 2020 کے دوران ریلوے کے خسارے میں تقریباً گیارہ ارب روپے کا اضافہ ہوا۔رپورٹ کے مطابق ریلوے ملازمین کی مجموعی تعداد 67 ہزار 627 ہے تاہم گزشتہ مالی سال کے دوران ان ملازمین کی تنخواہوں کی مد میں 28 ارب 21 کروڑ 44 لاکھ 77ہزار روپے جبکہ ریٹائرڈ ملازمین کو پنشن کی مد میں 31 ارب 41 کروڑ 88 لاکھ 93ہزار

روپے خرچ ہوئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ ریلوے انجنوں، مسافر کوچز اور مال گاڑیوں کے ڈبوں کی تعداد میں کمی آئی اور ریلوے انجن 478 سے کم ہو کر 472 رہ گئے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مسافر کوچز ایک ہزار 460 سے کم ہو کر ایک ہزار 378 جبکہ مال گاڑیوں کے ڈبے 16 ہزار 159 سے کم ہوکر 14 ہزار 327 رہ گئے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ نا صرف ریلوے اسٹیشنوں کی تعداد میں اضافہ کیا گیا بلکہ مسافروں کی تعداد بھی بڑھ گئی ہے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…