بدھ‬‮ ، 01 اپریل‬‮ 2026 

ایف بی آر کا ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے والوں کے لئے اہم اعلان

datetime 4  جنوری‬‮  2021 |

اسلام آباد(آن لائن) فیڈ رل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے واضح کیا ہے کہ مارچ2021تک ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے والوں کے نام ایکٹیو ٹیکس لسٹ سے خارج کردئیے جائیں گے اور مقررہ تاریخ کے بعد ٹیکس گوشوار جمع کرانے والوں پر جرمانے عائد کئے جائیں گے۔ایف بی آر کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامئے میں کہا گیا ہے کہ ٹیکس سال 2020 کے لئے انکم

ٹیکس گوشوارے وصول ہونے میں خاطر خواہ بہتری آئی ہے8 دسمبر 2020 تک 17 لاکھ 68ہزار ٹیکس گزاروں نے انکم ٹیکس گوشوارے داخل کئے تھے جن کے ساتھ تریبا’22 ارب روپے کا ٹیکس جمع ہوا تھا جبکہ 4 جنوری تک انکم ٹیکس گوشوارے داخل کرنے والوں کی تعداد 23 لاکھ 16 ہزار تک پہنچ چکی ہے اور گوشواروں کے ساتھ ادا شدہ ٹیکس 43.6ارب روپے اکھٹا ہوا ہے جبکہ پچھلے سال اس عرصہ میں 21 لاکھ 81 ہزار افراد نے ٹیکس گوشوارے جمع کئے اور ادا شدہ انکم ٹیکس 28ارب روپے تھا اس طرح اس سال ادا شدہ انکم ٹیکس میں 55 فیصد اضافہ حاصل ہوا ایف بی آر کے مطابق مقررہ تاریخ یعنی 8 دسمبر کے بعد داخل ہونے والے گوشواروں کی تعداد 5 لاکھ 47 ہزار کے قریب ہے اور ان کے ساتھ جمع ہونے والا ٹیکس بھی تقریبا” 22 ارب روپے ہے۔ایف بی آر کی طرف سے ٹیکس گزاروں کو دیئے گئے سہولتی اقدامات کی بدولت انکم ٹیکس گوشوارے داخل کرنے والوں کی تعداد میں خاطر خواہ اضافہ ہو اہے اس سلسے میں ایف بی آر نے کہا ہے کہ یکم مارچ کے بعد ایکٹیو ٹیکس پئر لسٹ جاری کر دی جائے گی جس میں وہی لوگ شامل ہو سکیں گے جنہوں نے ٹیکس سال 2020 کا ٹیکس گوشوارہ جمع کروا دیا ہو گا اے ٹی ایل میں موجود ہونے کی صورت میں بہت سے فوائد حاصل ہو جائیں گے جن میں سب سے قابل ذکر یہ ہے کہ اکثر معاشی معاملات میں فائلرز کے سلسلے میں ٹیکس ودہولڈ کیا

ہی نہیں جائے گا جبکہ بہت سے دوسرے معاشی معاملات میں ودہولڈنگ ٹیکس کی شرح نان فائلرز کے مقابلے میں آدھی رہ جائے گی اس کے علاوہ فائلر حضرات ٹیکس چوری کی ممکنہ کاروائی سے بھی محفوظ رہیں گے جس کا اختیار محکمے کو گزشتہ سال دیا جا چکا ہے۔یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ گزری ہوئی

مقررہ تاریخ کے بعد ریٹرن فائل کرنے میں جتنا وقت زیادہ لیا جائے گا جرمانے کی مد میں اسی شرح سے اضافہ بھی ہوتا چلا جائے گا۔ایف بی آر نے ٹیکس گزاروں سے اپیل کی ہے کہ وہ آج ہی اپنے انکم ٹیکس گوشوارے داخل کریں اور مارچ کے بعد جاری ہونے والی اے ٹی ایل میں شامل ہونے کا فائدہ اٹھائیں۔



کالم



ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا


پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…