پیر‬‮ ، 17 مارچ‬‮ 2025 

مولانا فضل الرحمان کوچومتے ہوئے کیپٹن صفدر کی ایسی تصویر سامنے آگئی کہ قریب بیٹھی مریم نواز بھی ہنس پڑیں

datetime 4  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بہاولپور(مانیٹرنگ ڈیسک /آئن لائن)پاکستان ڈیمو کریٹ موومنٹ کی حکومت مخالف تحریک فیصلہ کن مراحل میں داخل ہو چکی ہے، یہ خبریں بھی سامنے آئیں ہیں کہ پی ڈی ایم ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو چکی ہے اور پارٹیوں اپنی اپنی راہیں جدا کرنا شروع کر دیں ہیں، جبکہ پی ڈی ایم میں شامل پارٹیز نے اتحاد کے مضبوط اور متفق ہونے کے اعلانات بھی کیے ہیں ۔ ان تمام صورتحال میں ایک

دلچسپ تصویر سامنے آئی جس سے پی ڈی ایم رہنماؤں کے درمیان پائی جانے والی ہم آہنگی اور ایک دوسرے کا واضح احترام بھی دیکھا جا سکتا ہے ،پی ڈی ایم ریلی سے قبل مریم نواز اور کیپٹن(ر) صفدر سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا اس موقع پر کیپٹن(ر) صفدرجے یو آئی (ف)سربراہ کا ہاتھ چوما ، جس پر مولانا فضل الرحمان کھلکھلاکر ہنس پڑے جبکہ وہاں موجود مریم نواز نے اپنے شوہر کی جانب دیکھ کر مسکرانا شروع کر دیا ۔ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے جس پر صارفین کے دلچسپ تبصرے جاری ہیں ۔ گزشتہ روز )ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے اپنے والد میاں نواز شریف کو ویڈیو کال کی اورپی ڈی ایم کے زیر اہتمام نکالی جانے والی ریلی کے براہ راست مناظر انہیں دکھائے۔نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم نوا زشریف کی صاحبزادی نے خطاب کے دوران عوام کو بتایا کہ انہوں نے ریلی کے مناظر نوا زشرید کو ویڈیو کال کے ذریعے دکھائے ہیں ۔ انہوں نے شرکاء کو نواز شریف ، شہباز شریف اور حمزہ شہباز کا سلام بھی دیا ۔ ریلی شرکاء کی جانب مریم نواز نے اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ بہاولپوروالو! آپ نے آج کمال کر دیا ۔ انہوں نے شرکاء کی آمد اور محبت کا شکریہ ادا بھی کیا ۔ قبل ازیں پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز پی ڈی ایم ریلی کی قیادت کرنے کے لیے بہالپور پہنچ چکی ہیں، جہاں ان کا پارٹی کارکنوں نے بھرپور استقبال کیا۔مریم نواز کی بہاولپورآ مد پر کارکنوں نے ان کی گاڑی پر پھول نچھاور کیے، اور ان کے حق میں نعرے بھی لگائے، جس کی ویڈیو مریم نواز نے اپنے سوشل میڈیا پر شیئر کردی ہے۔ مریم نواز کے ہمراہ گاڑی میں مسلم لیگ ن کی سینئر قیادت بھی موجود ہے، جنہوں نے پارٹی کارکنوں کے نعروں کا ہاتھ ہلاکر جواب دیا۔نائب صدر مسلم لیگ ن کے ہمراہ گاڑی میں سینئر رہنما رانا ثناء اللہ اور پرویز رشید بھی موجود تھے۔‎

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اچھی زندگی


’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…