مریم نواز بھول گئیں کہ شاہی خاندان نے ہی جنوبی پنجاب کے فنڈز پر ڈاکہ ڈالا، تعلیم و صحت کو جنوبی پنجاب ترستا رہا اور ان کے وسائل لاہور پر خرچ کردیے گئے، لیگی رہنما کو کھری کھری سنا دی گئیں

3  جنوری‬‮  2021

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہاہے کہ مریم نواز بہاولپور میں خطاب کرتے ہوئے بھول گئیں کہ شاہی خاندان نے لاہور کو بنانے سنوارنے کے نام پر جنوبی پنجاب کے عوام کے فنڈز پر ڈاکہ ڈالا؟،جاتی عمرہ کے روڈ کی بار بار کارپٹنگ ہوتی رہی اور جنوبی پنجاب کی سڑکیں موہنجوڈارو کا نقشہ پیش کرتی ہیں،مریم کس منہ سے جنوبی پنجاب کا رونا روتی

ہیں۔ اتوار کو اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ افسوس مریم نواز بہاولپور میں خطاب کرتے ہوئے یہ بھول گئیں کہ اس شاہی خاندان نے لاہور کو بنانے سنوارنے کے نام پر جنوبی پنجاب کے عوام کے فنڈز پر ڈاکہ ڈالا۔ انہوںنے کہاکہ جنوبی پنجاب کے عوام تعلیم صحت اور روشنی کو ترستے رہے جبکہ انکے سارے وسائل لاہور پر خرچ کردئیے گئے۔ سینیٹر شبلی فراز نے کہاکہ جنوبی پنجاب کے کاشتکار اس شاہی ٹولے سے نفرت کرتے ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ مسلم لیگ نے اپنے دور حکومت میں انہیں بھوکے مرنے پہ مجبور کیا۔ انہوںنے کہاکہ گنے کے کاشتکار اپنی فصلیں ٹرالیوں پہ لیے حکومتی پالیسیوں کو کوستے،مسلم لیگ نے جنوبی پنجاب کی نفرت میں کپاس کے کاشتکاروں کی زندگیاں تباہ کیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ فصل کی بیجوں سے لیکر پیسٹیسائیڈ کی فراہمی روک کے اس شاہی ٹولے نے کسانوں کو بھوکے مرنے پہ مجبور کیا۔ سینیٹر شبلی فراز نے کہاکہ جاتی عمرہ کے روڈ کی بار بار کارپٹنگ ہوتی رہی اور جنوبی پنجاب کی سڑکیں موہنجوڈارو کا نقشہ پیش کرتی ہیں، مریم کس منہ سے جنوبی پنجاب کا رونا روتی ہیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ پی ٹی آئی حکومت جنوبی پنجاب کے عوام سے اپنا وعدہ نبھایا رہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ پہلی تخت لاہور کے بجائے سائوتھ پنجاب کے ایک دور افتادہ علاقے سے وزیراعلی منتخب کیا گیا۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ علیحدہ سیکریٹریٹ قائم کیا گیا۔اج جنوبی پنجاب میں یکساں ترقیاتی کام ہورہے ہیں۔ سینیٹر شبلی فراز نے کہاکہ عوام مطمئن ہیں یہی خوف ہے اقتدار سے عدلیہ اور اپنی کرتوتوں کی وجہ سے نکالے گئے کرپٹ خاندان کی نیندیں اڑا رہا ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…