جمعرات‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2025 

آصف زرداری نے 316 کروڑ کہاں اڑا دیے، اپوزیشن فوج کو ان چیزوں میں لانے کی کوشش کر رہی ہے، نواز شریف کے بارے بھی تہلکہ خیز دعویٰ

datetime 3  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر مواصلات اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید نے کہا ہے کہ میڈیا پر چلنے والے حکومت مخالف اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سرکس کو قوم نے مسترد کردیا ہے،ایک طرف اپوزیشن فوج پر سیاست کا الزام اور دوسری طرف فوج کو ان چیزوں میں لانے کی کوشش کی جارہی ہے، آصف زرداری نے 316 کروڑ

روپے کیمپ آفس پر اڑائے، نواز شریف نے بھی عوام کا پیسا اڑایا،وزیراعظم نے احساس پناہ گاہیں تعمیر کروائیں، پناہ گاہوں میں مفت صحت کی سہولت بھی ہوگی۔ اتوار کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم میں شامل تمام جماعتوں میں موروثی سیاست پروان چڑھ رہی ہیں جبکہ یہ ہی اپوزیشن احتساب کے عمل کو شفافیت سے دور رکھنے کے لیے تمام حربے استعمال کررہی ہے اور فیٹف قانون سازی پر بھی حکومت کو بلیک میل کرنے کی کوشش کی گئی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ گلگت بلتستان انتخابات سمیت پشاور، لاہور اور ملتان جلسے میں عوام نے اپوزیشن کے بیانیے کو مسترد کردیا ہے۔انہوں نے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور مسلم لیگ (ن) کے قائد کے حوالے سے کہا کہ آصف علی زرداری اور نواز شریف نے کیمپ آفس اور سیکیورٹی کے نام پر بالترتیب 316 کروڑ 40 لاکھ روپے اور 431 کروڑ 83 لاکھ روپے اڑادیے۔مراد سعید نے کہا کہ ان لوگوں کے گھر پاکستان کے عوام کے پیسوں سے چل رہے تھے۔وفاق وزیر مواصلات نے کہا کہ ایک طرف اپوزیشن فوج پر سیاست کا الزام اور دوسری طرف فوج کو ان چیزوں میں لانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ مراد سعید نے وزیر اعظم عمران خان کے حوالے سے متخلف نیان پر مبنی ویڈیوز بھی دکھائیں جس میں پناہ گاہ اور مزدور طبقے کی فلاح و بہبود کے بارے میں بات کی گئی تھی۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے

ملک کے نیم متوسط طبقے کو محرومی سے نکالنے کے لیے متعدد اقدامات کیے جبکہ سابقہ حکومتوں نے محض اپنی جیب بھرنے کے لیے ترقیاتی منصوبے شروع کیے اور لوگوں کا پیسہ لوٹا۔مراد سعید نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے جس طرح کشمیر کا مسئلہ عالمی سطح پر اٹھایا اس کی مثال تاریخ میں نہیں ملتی۔انہوں نے کہا کہ احساس پروگرام وبا کے دنوں میں امید بن گیا  اور

ایک کروڑ 20 لاکھ افراد میں فنڈز تقسیم کیے جس کو دنیا نے سراہا، صوبوں کو حفاظتی کٹس فراہم کیں۔انہوں نے کہا کہ پناہ گاہیں اسلام آباد سمیت کئی شہروں میں بنائی گئیں، جن لوگوں نے بھوک نہ دیکھی ہو انہیں کیا احساس ہوگا۔مراد سعید نے کہا کہ

وزیراعظم نے احساس پناہ گاہیں تعمیر کروائیں، پناہ گاہوں میں مفت صحت کی سہولت بھی ہوگی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم نے لنگر خانوں کا بھی آغاز کیا، مزدوروں کو مفت کھانا مل رہا ہے اور دیہاڑی کے پیسے بچوں کے لیے بھیج رہے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…