اسلام آباد(این این آئی)مقامی عدالت نے اسامہ قتل کیس میں ملزمان کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا ۔ کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ نوید خان نے کی۔ گرفتار 5 پولیس اہلکاروں کو عدالت کے روبرو پیش کر دیا گیا،ملزمان نے حاضری لگا گئی جس کے بعد
عدالت نے استفسار کیاکہ فائرنگ کس پسٹل سے ہوئی،جس پسٹل سے فائر ہوئی وہ برآمد ہوا۔پولیس نے موقف اختیار کیا کہ نہیں پستول برآمد نہیں ہوا۔ پولیس کی جانب سے پولیس کی جانب سے ملزمان کا پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی ،ملزمان کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ منظور پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔