جمعرات‬‮ ، 09 جنوری‬‮ 2025 

ہم مریم نواز کی زبان گدی سے کھینچ لیں گے وزیراعظم کو بے حیا کہنے پر تحریک انصاف کاشدید ردعمل

datetime 31  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کی رہنما اور وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان اور لیگی رہنما جاوید لطیف کے مابین شدید تلخ کلامی ،تفصیلات کے مطابق  پروگرام کے دوران جاوید لطیف نے فردوس عاشق کو

مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ عورت ہیں، آپ نے جو ابھی الفاظ استعمال کیے ان پر گھر جا کر غور ضرور کریں، جس پر فردوس عاشق نے کہا کہ مریم نواز کو یہ الفاظ زیب دیتے ہیں کہ وہ وزیراعظم کو بے حیا کہیں،ہم مر یم نواز کی زبان نہ کھینچ لیں گدی سے۔جاوید لطیف نے کہا کہ آگر آپ عورت نہ ہوتی اور آپ کی جگہ یہ الفاظ کوئی اور استعمال کرتا تو میں اس کے منہ پر ایسا تھپڑ مارتاکہ دوبارہ اس کو ایسی بات کرنے کی جرت نہ ہوتی۔آپ کو یہ احساس ہی نہیں ہے کہ آپ ایک عورت ہیں۔جس پر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ آپ وہ بے غیرت قسم کے مرد ہیں جو ایسی عورت کے پیچھے کھڑے ہوتے ہیں،ایسی عورت کو لیڈر مانتے ہیں جو وزیراعظم کو بے حیا کہتی ہے۔اس کو کوئی شرم نہیں آ رہی۔یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اطلاعات شبلی فراز اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما مصطفی کھوکھر کے مابین لائیو پروگرام کے دوران بھی شدید تلخ کلامی ہوئی تھی۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…