اسلام آباد(آن لائن )وفاقی دارلحکومت میں نئے وزیر داخلہ کے آتے ہی ڈاکوئوں ،راہزنوں نے شہریوں کی چیخیں نکلوا دی ہیں ،آئی جے پی روڈ پر وارداتوں کا مسکن بن گیا ہے ،گزشتہ روزموٹرسائیکل سواروں نے دوٹرکوں کی روکنے کی کوشش کی جس کے نتیجہ میں نہ رکنے پر
ملزمان نے فائرنگ کردی جس سے دو افراد کی موت واقع ہوگئی،اس موقع پرگشت پر مامور پولیس جوانوں نے موٹرسائیکل سواروں کا تعاقب کیاتو ملزمان موٹرسائیکل چھوڑکرجنگل میں فرار ہوگئے،پولیس نے موٹرسائیکل پولیس قبضہ میں لے لیا گیا ہے،پولیس ذرائع کے مطابق وقوعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی گئی ہے،آئی جی عامر ذوالفقار نے پولیس کو ہدایت کی ہے کہ ملزمان کو تلاش کرنے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں، دریں اثناوفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے وفاقی دارلحکومت میں بڑھتی ہوئی جرائم پیشہ وارداتوں کا نوٹس لے لیا ہے ،پولیس کو جلد از جلد ملزمان گرفتار کرنے کا ٹاسک دیا گیا،اور اس سلسلہ میں آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان نے ایک ہنگامی اجلاس میں دو ایس ایچ اوز معطل اور دو کو 72گھنٹوں میں ملزمان گرفتار کرنے کا الٹی میٹم دیدیا ہے ،بدھ کو آئی جی کی زیر صدارت اعلی سطحی اجلاس ہوا،جس میں ڈی آئی جی آپریشنز وقار الدین سید،اے ائی جی آپریشنز، ایس
ایس پی سی ٹی ڈی، ایس پی انوسٹی گیشن،ایس پی صدر زون،ایس پی انڈسٹریل ایریا زون نے شرکت کی ،اجلاس میں صدر اور انڈسٹریل ایریا زون کے ایس ڈی پی اوز ، ایس ایچ اوز نے شرکت کی ،اس موقع پر کرائم کے حوالے سے جائزہ لیا گیا،آئی جی نے اجلاس میں ناقص کارکردگی پر
ائی جی اسلام آباد نے شدید برہمی کا اظہار کیا اورناقص کارکردگی پر ایس ایچ او گولڑہ اور آئی نائن کو معطل کردیاجبکہ ایس ایچ او شمس کالونی اور سبزی منڈی کو کارکردگی بہتر بنانے کے لئے 72 گھنٹے کا وقت،جن زونز میں وارداتیں ہوئیں، ایس پیز اور ایس ڈی پی اوز سے وضاحت
طلب کر لی گئیں،آئی جی عامر ذوالفقار نے کہا کہ تمام شاپنگ سینٹر بڑی مارکیٹوں میں اضافی نفری تعینات کی جائے۔زونل ایس پیز ایس ڈی پی اوز خود گشت کریں گے،جس کے علاقے میں واردات ہوئی اس ایس ایچ او کے خلاف کارروائی کی جائے گی سی ٹی ڈی اور آپریشنز ڈویڑن مشترکہ سنیپ چیکنگ کریں آسی ٹی ڈی کے انٹیلیجنس ونگ کو مزید موثر کیا جائے انٹیلیجنس کی بنیاد پر جرائم پیشہ افراد کے خلاف مزید موثر کارروائیاں کی جائیں ۔