بدھ‬‮ ، 01 اپریل‬‮ 2026 

بھارت کسی بھی مہم جوئی سے پہلے آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کو یاد رکھے، ہنگامی حالت ہو یا امن، پاک فضائیہ ہمہ وقت الرٹ رہتی ہے، پاک ایئر چیف کا دوٹوک پیغام

datetime 30  دسمبر‬‮  2020 |

اسلام آباد(آن لائن )پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے بھارت کو ایک بار پھر خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کسی بھی مہم جوئی سے پہلے ‘آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ’ کو یاد رکھے۔اسلام آباد میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے کہا کہ

پاک فضائیہ کا پہلا جے ایف 17 بلاک 3 طیارہ 2022 میں فضاؤں میں بلند ہوگا۔انہوں نے کہا کہ جے ایف 17 بلاک 3 طیارہ جدید ترین ہتھیاروں اور آلات سے لیس ہوگا اور یہ رافیل سمیت دیگر جدید طیاروں کے ہم پلہ ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ جنگی چیلنجز اور رجحانات میں وقت کے ساتھ ساتھ نمایاں تبدیلی آئی ہے اور پاک فضائیہ اپنی ضروریات کو مدنظر رکھ کر اپ گریڈیشن کے منصوبوں پر عمل پیرا ہے۔تحریر جاری ہے۔بھارت کے ممکنہ فالس فلیگ آپریشن کی اطلاعات پر حکمت عملی سے متعلق سوال پر پاک فضائیہ کے سربراہ نے کہا کہ ہنگامی حالت ہو یا امن، پاک فضائیہ ہمہ وقت الرٹ رہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم بار بار کہہ رہے ہیں کہ ہم سے مت الجھیں اور کسی بھی مہم جوئی سے پہلے بھارت آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کو یاد رکھے۔ان کا کہنا تھا کہ پاک فضائیہ نے آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ میں عددی برتری کے حامل دشمن کو بھرپور جواب دیا تھا اور دشمن پر پیشہ ورانہ جنگی صلاحیت کی برتری ثابت کی۔ ائیر چیف مارشل نے میڈیا سے گفتگو میں مزید کہا کہ چین سے ‘جے 20’ سمیت دیگر جدید جنگی طیاروں کے حصول کے لیے بھی غور کر رہے ہیں جبکہ روس، چین اور دیگر ممالک کے ساتھ فضائی دفاع کے شعبے میں تعاون پر پیش رفت ہو رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ ہر چیلنج میں قوم کی امنگوں پر پوری اتری ہے اور آئندہ بھی وقت آنے پر قوم کو مایوس نہیں کرے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا


پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…