اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

اللہ کی شان ہے جعلی شراب کے لائسنس جاری کرنے والا شخص بھی کرپشن کیخلاف باتیں کررہا ہے، عظمیٰ بخاری کا حیران کن دعویٰ

datetime 30  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن)مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ اللہ کی شان ہے جعلی شراب کے لائسنس جاری کرنے والا شخص بھی کرپشن کیخلاف باتیں کررہا ہے۔جس شخص نے اڑھائی سالوں میں آدھے سے زیادہ تونسہ خرید لیا وہ کرپشن کا شور مچارہا ہے۔

جعلی شراب لائسنس میں پانچ کروڑ رشوت عثمان بزدار نے وصول کی لیکن جیل میں سینئر بیوروکریٹ ہیں۔نیب کی انتقامی کاروائیوں کے خوف سے کل ایک بیوروکریٹ نے خودکشی کی۔مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کا عثمان بزدار،فردوس عاشق کے بیان پر ردعمل میں کہانیب کی تذلیل سے بچنے کیلیے برگیڈیئر اسد منیر بھی خود کشی کرچکے ہیں۔پی ڈی ایم کے اتحاد کو کمزور کرنے کیلئے حکومتی ٹھگوں کا ٹولہ دن رات سازشی پلان تیار کررہا ہے۔کاش ایسے پلان مہنگائی کے خاتمے کیلئے تیار کیے جاتے۔لیکن اس ووٹ حکومت کا ایجنڈا پاکستان کو دیوالیہ کرنا ہے۔پی ڈی ایم عوامی مفاد کی جنگ لڑ رہی ہے اور عمران خان اپنی اے ٹی ایم کے حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں۔قوم مہنگائی کا رونا رو رہے ہیں اور عمران نیازی این آر او کا رونا رو رہے ہیں۔عمران نیازی خواجہ آصف کو گرفتار کرکے سمجھتے ہیں ہم مسلم لیگ(ن) کو توڑ دیں گے۔عمران نیازی یاد رکھو مسلم لیگ(ن) کا ہر رکن نوازشریف کا سپاہی ہے اور مرتے دم تک رہے گا۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…