اسلام آباد (این این آئی) وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ فوج کیخلاف باتیں کرنے والوں کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی ہو گی ،مولانا فضل الرحمان کیلئے صف ماتم بچھی ہوئی ہے ، پیپلز پارٹی کے فیصلے کے بعد (ن)لیگ کو بھی الیکشن میں جانا ہوگا ، نئے سال میں
عمران خان کا ڈنکا بجے گا اور چھا جائیگا۔وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے پی ڈی ایم اور دیگر سیاسی معاملات پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ مولانا فضل الرحمان کیلئے صف ماتم بچھی ہوئی ہے ،پیپلز پارٹی کے فیصلے کے بعد ن لیگ کو بھی الیکشن مین جانا ہو گا۔ شیخ رشید احمد نے کہاکہ پی ڈی ایم کے استعفوں کا معاملہ کھٹائی میں پڑ گیا ہے شہبازشریف کے معاملہ کا مجھے نہیں پتہ ن لیگ کا مسئلہ ہے ۔ انہوںنے کہاکہ زرداری مفاد اور زات کیلئے پتے کھیلتا ہے ،عمران خان نے بہتر کھیلا ہے،نئے سال میں عمران خان کا ڈنکا بجے گا، عمران خان چھائے گا۔ انہوںنے کہاکہ فوج کیخلاف باتیں کرنے والوں کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی ہو گی ۔ وزیر ریلوے نے کہا کہ پی ڈی ایم روز بروز تنزلی کا شکار ہے ،پی ڈی ایم والے گھر جائیں گے اب۔ انہوںنے کہاکہ مفتی کفایت کیخلاف مقدمہ کا فیصلہ ہواہے ،مفتی کفایت کیخلاف مقدمہ لاہور میں ہوگا ، اچھی تیاری کیساتھ ۔