ہفتہ‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2025 

فیصل آباد میں ڈکیتی کی واردات کےدوران 3ڈاکوئوں کی لڑکی سے اجتماعی آبروریزی

datetime 29  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد (آن لائن )ڈاکوئوں کے گروہ کی کاشتکار کے گھر لوٹ مار ‘ مزاحمت پرخواتین پرتشدد،کاشتکار کی اہلیہ کوآبرو ریزی کا نشانہ بنا کر لاکھوں روپے مالیت کے زیورات نقدی اور قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہوگئے جبکہ شہر اور گردونواح میں ڈکیتی ،چوری اور راہزنی کی 70سے زائدوارداتوں میں لاکھوں کا نقصان‘سرراہ نہتے شہریوں سے لوٹ مار کا

سلسلہ رک نہ سکا‘چوروں نے بھی درجنوں گاڑیاں‘لاکھوں مالیت کا قیمتی سامان چرا لیا‘پولیس وارداتوں کا سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہوسکی آن لائن کے مطابق 192گ ب گوجرہ روڈ بستی اسلام نگر کے رہائشی محمد شاہد نے پولیس رپورٹ میں بتایا کہ گزشتہ شب ساڑھے تین بجے کے قریب دس مسلح ڈاکو دیواریں پھلانگ کر انکے گھر داخل ہوئے بیٹھک میں سوئے ہوئے اس کے بھائی ساجد اور برادر نسبتی شہباز کو جگایا اور گن پوائنٹ پرہاتھ پائوں باندھ کر کمرہ میں بند کردیا اور پھر دوسرے کمرے میں اسکے بھائی عرفان اور اسکی فیملی کو اور اس طرح دیگر کمروں میں سوئے ہوئے اسکے بھائیوں غفار اور اسکی فیملی کو گن پوائنٹ پر ہراساں کرکے نقدی اور زیورات چھینے اور مزاحمت پر اسکی اہلیہ بشریٰ بی بی کو نہ صرف تشدد کا نشانہ بنایا بلکہ دوسرے کمرے میں لیجا کر مبینہ طور پر آبر و ریزی کا نشانہ بنایا۔ مزاحمت کرنے پر خواتین زرینہ بی بی زوجہ عرفان ‘ پروین بی بی زوجہ غفار کو بھی بری طرح تشدد کا نشانہ بناتے رہے ‘ اور تسلی کے ساتھ گھر کی تلاشی لیتے ہوئے گیارہ تولے طلائی زیورات ‘ ایک لاکھ تریسٹھ ہزار روپے نقدی اور قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہوگئے پولیس نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے زیر دفعہ 376,395ت پ کے تحت مقدمہ درج کرکے ڈاکوئوں کی تلاش شروع کردی ‘ تاہم ابھی تک پولیس مذکورہ اوباش ڈاکوئوں کے گروہ کا سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہوسکی ۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…